Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
National

بدلا پور میں بچیوں کے ساتھ اسکول میں ہوۓ جنسی زیادتی پر، احتجاج کرنے والے 300 مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج،40 گرفتار

مہاراشٹر کے بدلاپور کے ایک اسکول میں دو لڑکیوں کے جنسی استحصال کا معاملہ سامنے آنے کے بعد منگل کو لوگوں نے احتجاج کا مظاہرہ کیا۔ لڑکیوں کے والدین اور سرپرست منگل کو اسکول کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے اسکول میں توڑ پھوڑ کی اور پتھراؤ کیا۔
بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو کر بدلاپور ریلوے اسٹیشن پر احتجاج کیا۔ جس کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک لوکل ٹرینوں کی آمدورفت میں خلل پڑی۔
جسکے بعد آج مہاراشٹر پولیس نے احتجاج اور توڑ پھوڑ کے معاملے میں سخت کارروائی کی ہے۔ احتجاج کرنے والے 300 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے 40 لوگوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔ گرفتار افراد کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
فی الحال بدلاپور میں انٹرنیٹ خدمات بند کر دی گئی ہیں اور دکانیں بند رکھنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ ریلوے پولیس کے جی آر پی ڈی سی پی منوج پاٹل نے کہا کہ حالات اب معمول پر ہیں۔ منگل کو بدلاپور ریلوے اسٹیشن پر احتجاج میں جمع ہوئے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیاتھا۔