صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے آج نلسار لا یونیورسٹی کے 21 ویں کانووکیشن میں شرکت کی۔
اس پروگرام میں ریاستی گورنر جشنو دیو ورما، چیف منسٹر ریونت ریڈی، نلسار وائی ایس چانسلر، ہائی کورٹ کے چیف جسٹس آلوک ارادے، سپریم کورٹ کے جج جسٹس نرسمہا، نلسار یونیورسٹی کے وائس چانسلر کرشاندیو راؤ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر درجمہوریہ نے پاس ہونے والے امیدواروں کو تقریباً 57 گولڈ میڈل سے نواز۔
اس کے علاوہ 592 گریجویٹس جنہوں نے پی ایچ ڈی۔ ایل ایل ایم۔ ایم بی اے۔ بی اے ایل ایل بی۔ بی بی اے۔ پی جی ڈپلومہ ان کریمنل جسٹس مینجمنٹ کورسز کو کامیابی سے مکمل کیاہے سرٹیفکٹس حوالے کئے گئے۔
صدرجمہوریہ نے تمام طلبا کو سخت محنت کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے مبارکباد بھی دی۔
قبل ازیں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کا حیدرآباد کے بیگم پیٹ ایئرپورٹ پر شاندار خیرمقدم کیاگیا۔ گورنر جشنودیو سائی۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے بیگم پیٹ ایئرپورٹ پر دروپدی مرمو کا استقبال کیا۔ اس موقع پر گورنر اور چیف منسٹر نے صدرجمہوریہ کو گلدستہ پیش کیا۔ واضح رہے کہ درودپی مرمو نلسار یونیورسٹی کے 21 ویں کانوکیشن میں شرکت کے علاوہ آج شام 4 بجے راشٹرپتی نیلائم بولارم سکندرآباد میں 9روزہ بھارتیہ کلا مہوتسو کا باقاعدہ افتتاح بھی کریں گی