Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Sports

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے عین قبل محمد یوسف نے سلیکٹر کے عہدے سے دیا استعفیٰ

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر محمد یوسف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے عین قبل محمد یوسف کا استعفیٰ چونکا دینے والا ہے۔ سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی جانکاری محمد یوسف نےسوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ  کرتے ہوۓ دیا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے رہے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ میں ذاتی وجوہات کی بنا پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ 
ایسی ناقابل یقین ٹیم کی خدمت کرنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے اور مجھے پاکستان کرکٹ کی ترقی اور کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔
"مجھے اپنے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور جذبے پر مکمل اعتماد ہے اور ہماری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں کیونکہ وہ ٹاپ پر پہنچنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں.
بتا دیں کہ سلیکٹر بننے سے پہلے محمد یوسف پاکستان کے عظیم بلے باز بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے لیے 90 ٹیسٹ، 288 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں۔
 اس عرصے کے دوران انہوں نے ٹیسٹ میں 7500 سے زیادہ اور ون ڈے میں 10000 کے قریب رنز بنائے ہیں۔ محمد یوسف کے نام ٹیسٹ میں 24 اور ون ڈے میں 15 سنچریاں ہیں۔
سلیکٹر بننے سے قبل محمد یوسف پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔