Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Politics

سرینگر میں فاروق عبداللہ کی صدارت میں این سی کی لیجسلیچر پارٹی کی اہم میٹنگ۔ عمر عبداللہ کو متفقہ طور پر وزیر اعلیٰ کا امیدوار کیا گیا منتخب

  نیشنل کانفرنس کے لیجسلیچر پارٹی ممبران نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر سری نگر میں ایک میٹنگ کی اور این سی کے نائب صدر عمر عبداللہ کو متفقہ طور پر قانون ساز اسمبلی کا چیئرمین اور وزیر اعلیٰ کا امیدوار منتخب کیا۔
  میٹنگ کی صدارت این سی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے کی اور اس میں نو منتخب ایم ایل ایز نے شرکت کی۔  جموں خطہ سے چار آزاد ایم ایل ایز نے بھی نیشنل کانفرنس کی حمایت کی۔  
اس موقع پر عمر عبداللہ نے اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ  جیسے ہی ان کی اتحادی پارٹی کانگریس انہیں حمایتی خط بھیجے گی۔
حکومت بنانے کے دعوے جلد ہی ایل جی کو پیش کیے جائیں گے .
یاد رہے کہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات  کے نتائج میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد کو اکثریت حاصل ہو  گئی ہے،
نیشنل کانفرنس ریاست میں 42 سیٹوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی ۔وہیں کانگریس نے 6 سیٹیں حاصل کی ہیں۔ 
ریاست میں ایک طویل عرصےکے بعد نیشنل کانفرنس کی سرکار اتحاد کے ساتھ واپس آ رہی ہے۔
جہاں عمر عبداللہ کو جموں اور کشمیر کے وزیر اعلی کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
بتا دیں کہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں عمر عبداللہ نے بڈگام اور گاندربل اسمبلی حلقے سے شاندار جیت حاصل کی ہے۔
عمر عبداللہ نے دو سیٹوں پر اپنی قسمت آزمائی اور دونوں سیٹوں کو جیتنے میں کامیاب ہوۓ۔
واضح رہے کہ یہاں 18 ستمبر، 25 ستمبر اور 1 اکتوبر کو 90 سیٹوں (43 سیٹیں جموں، 47 سیٹیں کشمیر) پر تین مرحلوں میں انتخابات ہوئے۔جنکے نتائج 8 اکتوبر کو جاری کر دیا گيا ہے۔