Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Politics

کیلاش گہلوت کی جگہ ،راگھویندر شوکین دہلی کے نئے کابینہ وزیر بنیں گے۔

کیلاش گہلوت کے استعفیٰ کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ آتشی کی کابینہ میں ایک عہدہ خالی ہو گیا تھا، جسے اب عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی قیادت نے بھرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 AAP کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کیلاش گہلوت کی جگہ رگھوویندر شوکین کو کابینہ وزیر کی ذمہ داری دی ہے۔
 رگھویندر شوکین مغربی دہلی کی نانگلوئی جاٹ اسمبلی سیٹ سے پارٹی کے ایم ایل اے ہیں۔ ان کا انتخاب پارٹی کے اندر مضبوط قیادت کی عکاسی کرتا ہے، اور اب وہ دہلی حکومت میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
کیلاش گہلوت کے استعفیٰ کے بعد پہلی بار انہیں کابینہ میں شامل ہونے کا موقع ملا ہے۔
کیلاش گہلوت کا تعلق جاٹ برادری سے تھا،ان کی کوتاہیوں کو پورا کرنے کے لیے AAP نے رگھوویندر شوکین کو موقع دیا ہے، جنکا تعلق بھی جاٹ برادری سے ہے۔