Friday, October 24, 2025 | 02, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • !بیٹے کی خواہش میں انسانیت کو شرم سار کر دینے کاسنگین معاملہ، خاتون کو ناجائز تعلقات بنانے کا شوہر نے ڈالا دباؤ

!بیٹے کی خواہش میں انسانیت کو شرم سار کر دینے کاسنگین معاملہ، خاتون کو ناجائز تعلقات بنانے کا شوہر نے ڈالا دباؤ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Oct 24, 2025 IST

!بیٹے کی خواہش میں انسانیت کو شرم سار کر دینے کاسنگین معاملہ، خاتون کو ناجائز تعلقات بنانے کا  شوہر نے ڈالا دباؤ
کانپور :اس دور میں جہاں لڑکیا کسی بھی مقابلہ میں لڑکوں سے کم نہیں،ہر میدان میں اپنی کامیابی کے پرچم کو بلند کی،ہر شعبہ میں اپنی کامیاب شراکت داری کو یقینی بنائی، اس دور میں یہ سننا کہ مجھے لڑکی نہیں لڑکا چاہیے،یہ ایک گھٹیا سوچ کی نشانی ہے۔ایسا ہی ایک معاملہ کانپور سے سامنے آیا ہے،سسرال والوں نے بیٹے کی خواہش میں  ایک خاتون   کے ساتھ ایسا غیر انسانی سلوک کیا  جو انسانیا کو شرم سار کر دے۔
 
بتا دیں کہ کانپور کے بابوپوروا تھانہ علاقے میں ایک خاتون نے اپنے شوہر سمیت سسرال والوں پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ بیٹے کی خواہش میں اسے نہ صرف ظلم کا نشانہ بنایا گیا بلکہ دو بار جبری اسقاط حمل بھی کرایا گیا۔اسکے علاوہ  ساس، نند اور شوہر نے مل کر اس پر سسر اور دیور سے ناجائز تعلقات بنانے کا گھناؤنا دباؤ  بھی ڈالا۔
 
رپورٹ کے مطابق شادی کے بعد سے ہی سسرال والوں نے اسے تنگ کرنا شروع کیا۔ شوہر نے دبئی کی نوکری چھوڑ کر کاروبار کے لیے اس کے میکے سے کار اور پیسے لانے کا دباؤ ڈالا۔ جب وہ یہ پورا نہ کر سکی تو اسے مارا پیٹا گیا، جس سے اس کی ریڑھ کی ہڈی بھی متاثر ہوئی۔
 
پہلی بیٹی کی پیدائش کے بعد سسرال والوں کا رویہ بدل گیا۔ ساس اور نند نے اسے طعنے دینا شروع کیے اور بیٹی کو "بوجھ" کہا۔ نند نے دھمکی دی کہ اگر اگلی بار بیٹا نہ ہوا تو شوہر کی دوسری شادی کرائی جائے گی۔
 
دوسری اور تیسری حمل کے دوران، جب الٹراساؤنڈ سے پتا چلا کہ بیٹی ہے، ساس اور نند نے گالی گلوچ کی اور جبری اسقاط حمل کرایا۔ اس کے علاوہ، بیٹا پیدا کرنے کی ضد میں ساس اور نند نے اسے سسر اور دیور سے ناجائز تعلقات بنانے پر مجبور کیا۔ شوہر نے بھی اس گھناؤنے عمل میں ساتھ دیا۔ جب اس نے مخالفت کی تو اسے بے رحمی سے مارا گیا۔
 
ایک بار سسر نے اکیلے پا کر اس کے ساتھ بدتمیزی کی۔ ساس کو بتانے پر اسے ڈانٹ کر چپ کرایا گیا اور طلاق کی دھمکی دی گئی۔ جب شوہر ہسپتال میں تھا، نندوئی نے گھر میں گھس کر اس کے ساتھ چھیڑخانی کی۔ مخالفت پر اسے اور اس کی دودھ پیتی بیٹی کو مار کر گھر سے نکال دیا گیا۔
 
خاتون نے بابوپوروا تھانے میں شوہر، ساس، سسر، نند، دیور اور نندوئی سمیت سات لوگوں کے خلاف شکایت درج کرائی۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ یہ واقعہ بیٹے کی خواہش میں انسانیت کو شرم سار کرنے کی ایک خوفناک مثال ہے۔