Friday, October 24, 2025 | 02, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • آسٹریلیا بمقابلہ بھارت: سڈنی کے میدان میں دونوں ٹیموں کی شاندار کارکردگی پرایک نظر

آسٹریلیا بمقابلہ بھارت: سڈنی کے میدان میں دونوں ٹیموں کی شاندار کارکردگی پرایک نظر

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Oct 24, 2025 IST

 آسٹریلیا بمقابلہ بھارت: سڈنی کے میدان میں دونوں ٹیموں کی شاندار کارکردگی پرایک نظر
بھارتی کرکٹ ٹیم کو ون ڈے سیریز کے پہلے دو ون ڈے میچوں میں آسٹریلیا کے خلاف ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ اب آخری میچ 25 اکتوبر کو سڈنی کے میدان پر کھیلا جائے گا، جسے جیت کر مہمان ٹیم جشن منانا چاہے گی۔ پہلے دو مقابلوں میں بھارتی بلے بازوں اور گیند بازوں نے مایوس کیا اور اب آخری میچ میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں سے بہت توقعات ہوں گی۔ اس دوران سڈنی میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی پر نظر ڈالتے ہیں۔
 
 بھارت نے اس میدان پر 22 ون ڈے میچ کھیلے ہیں:
 
بھارتی ٹیم نے اس میدان پر اپنا پہلا ون ڈے میچ 1980 میں کھیلا تھا۔ آخری بار وہ یہاں 2020 میں کھیلتے ہوئے نظر آئے تھے۔ بھارت نے اس میدان پر 22 ون ڈے کھیلے ہیں، جن میں سے 5 میں جیت درج کی ہے اور 16 میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس دوران 1 میچ میں کوئی نتیجہ  نہیں نکلا۔ بھارتی ٹیم کا یہاں سب سے بڑا سکور 338 رنز رہا ہے۔ دوسری طرف سب سے کم سکور 63 رنز ہے۔
 
 آسٹریلیا نے سڈنی میں 91 ون ڈے میچ جیتے ہیں:
 
کنگارو ٹیم نے یہاں پہلا میچ 1979 میں کھیلا تھا۔ انہوں نے اب تک یہاں 136 میچ کھیلے ہیں، جن میں سے 91 میں جیت اور 39 میچوں میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 6 میچوں میں کوئی نتیجہ نہیں  نکلا۔ آسٹریلیا کا اس میدان پر سب سے بڑا سکور 389 رنز رہا ہے۔ میزبان ٹیم کا یہاں سب سے کم سکور 109 رنز ہے۔ ٹیم نے یہاں آخری ون ڈے 2024 میں کھیلا تھا۔
 
 بھارت کے ان کھلاڑیوں نے سڈنی میں شاندار کارکردگی کی ہے:
 
روہت شرما کاسڈنی کےمیدان میں شاندارکارنامہ رہا ہے۔ انہوں نے یہاں 5 اننگز میں 66.60 کی اوسط اور 88.80 کی سٹرک ریٹ کے ساتھ 333 رنز بنائے ہیں، جن میں 1 سنچری شامل ہے۔ سابق بھارتی کھلاڑی سچن تندولکر نے سڈنی میں 8 اننگز میں 52.50 کی اوسط کے ساتھ 315 رنز بنائے ہیں۔ اسکے علاوہ بھارتی گیند بازوں میں جسپریت بمراہ اور محمد شامی نے یہاں 4-4 وکٹیں لی ہیں۔ کپل دیو اور روی شاستری کے نام 9-9 وکٹیں ہیں۔
 
 آسٹریلیا کے ان کھلاڑیوں نے سڈنی میں کمال کیا ہے:
 
ٹریوس ہیڈ نے یہاں 3 اننگز میں 40.66 کی اوسط اور 98.38 کی سٹرک ریٹ کے ساتھ 122 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے یہاں 2 نصف سنچریاں لگائی ہیں۔ ایلن بارڈر نے یہاں 62 اننگز میں 28.90 کی اوسط کے ساتھ سب سے زیادہ 1,561 رنز بنائے تھے۔ اس دوران انہوں نے 127* رنز کی انفرادی اعلیٰ اسکور کے ساتھ 2 سنچریاں لگائی تھیں۔ گیند بازی میں جوش ہیزل ووڈ نے 24.09 کی اوسط کے ساتھ 21 وکٹیں لی ہیں۔