Sunday, October 19, 2025 | 27, 1447 ربيع الثاني
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • بہار الیکشن: اے آئی ایم آئی ایم نے جاری کی امیدواروں کی پہلی فہرست،جانیے کسے کہاں سے ملا ٹکٹ

بہار الیکشن: اے آئی ایم آئی ایم نے جاری کی امیدواروں کی پہلی فہرست،جانیے کسے کہاں سے ملا ٹکٹ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Oct 19, 2025 IST

بہار الیکشن: اے آئی ایم آئی ایم نے جاری کی امیدواروں کی پہلی فہرست،جانیے کسے کہاں سے ملا ٹکٹ
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے اتوار 19 اکتوبر کو بہار اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے 25 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی، جن میں دو غیر مسلم امیدوار بھی شامل ہیں۔اس فہرست میں پارٹی کی ریاستی یونٹ کے صدر ایم ایل اے اخترالایمان کا نام بھی شامل ہے۔
 
پارٹی نے یہ فہرست اپنے سرکاری ‘ایکس’ اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ پارٹی کی جانب سے کیے گئے پوسٹ میں کہا گیا، ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ AIMIM بہار انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر رہی ہے۔ امیدواروں کا انتخاب بہار یونٹ نے پارٹی کے قومی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔ انشاءاللہ، ہم بہار کے سب سے کمزور اور نظر انداز طبقات کی آواز بنیں گے۔
 
AIMIM نے کسے کہاں سے ٹکٹ دیا؟
  
 
اخترالایمان کو امور سیٹ سے دوبارہ میدان میں اتارا گیا ہے۔ اس سیٹ پر وزیراعلیٰ نتیش کمار کی جنتا دل (یونائیٹڈ) نے 2020 کے انتخابات میں دوسرے نمبر پر رہنے والے صبا ظفر کی جگہ راجیہ سبھا کے سابق رکن صغیر علی کو ٹکٹ دیا ہے، جنہیں 11 سال قبل پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔ پارٹی کی جانب سے اعلان کردہ زیادہ تر سیٹیں ریاست کے سیمانچل علاقے کی ہیں، جو سیلاب سے متاثرہ علاقہ ہے اور جہاں مسلم آبادی زیادہ ہے۔
 
AIMIM نے 2 غیر مسلم امیدواروں کو بھی دیا ٹکٹ:
  
اس کے علاوہ، AIMIM نے گیا ضلع کی سکندرا (ایس سی کے لیے محفوظ) سیٹ سے منوج کمار داس کو امیدوار بنایا ہے۔ اس سیٹ سے موجودہ ایم ایل اے اور مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی کی پارٹی ہندوستانی عوام مورچہ کے رہنما پرفل کمار مانجھی لگاتار دوسری جیت کی کوشش کر رہے ہیں۔ مشرقی چمپارن ضلع کی ڈھاکا اسمبلی سیٹ سے پارٹی نے رانا رنجیت سنگھ کو ٹکٹ دیا ہے، جو بی جے پی ایم ایل اے اور سابق وزیر رانا رندھیر سنگھ کے بھائی ہیں۔ رندھیر سنگھ مدھوبن علاقے سے لگاتار تیسری بار جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
 
AIMIM نے انڈیا اتحاد میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی تھی: 
 
ڈھاکا سیٹ پر بی جے پی نے موجودہ ایم ایل اے پون کمار جیسوال کو امیدوار بنایا ہے۔ پچھلے اسمبلی انتخابات میں AIMIM نے 19 سیٹوں پر امیدوار اتارے تھے، جن میں سے پانچ پر اس نے کامیابی حاصل کی تھی، لیکن بعد میں اس کے چار ایم ایل اے راشٹریہ جنتا دل (RJD) میں شامل ہو گئے تھے۔ اس بار AIMIM نے RJD کے صدر لالو پرساد اور ان کے بیٹے اور اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کو خط لکھ کر 'انڈیا اتحاد' میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی تھی، لیکن ان خطوط کا کوئی جواب نہیں ملا۔
 
بہار اسمبلی انتخابات دو مرحلوں میں:
 
بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پرچہ نامزدگی کا عمل ختم ہو چکا ہے۔جب کہ دوسرا مرحلہ 20 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے۔ اسکے علاوہ اسمبلی انتخابات دو مرحلوں میں 6 اور 11 نومبر کو ہوں گے، جن کی گنتی 14 نومبر کو ہوگی۔