Sunday, October 19, 2025 | 27, 1447 ربيع الثاني
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • دہلی میں قتل کا واقعہ؛سابقہ لیو ان پارٹنر نے حاملہ خاتون کا کیاقتل ، پھر شوہر نے قاتل کا کیا قتل

دہلی میں قتل کا واقعہ؛سابقہ لیو ان پارٹنر نے حاملہ خاتون کا کیاقتل ، پھر شوہر نے قاتل کا کیا قتل

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Oct 19, 2025 IST

دہلی میں قتل کا واقعہ؛سابقہ لیو ان پارٹنر نے حاملہ خاتون کا کیاقتل ، پھر شوہر نے قاتل کا کیا قتل
دہلی کے نبی کریم علاقے میں ایک حاملہ خاتون کو اس کے سابقہ لیو ان پارٹنر نے چھری سے  وار کرکے قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد خاتون کے شوہر نے حملہ آور کو پکڑ کر اسے مار ڈالا۔ پولیس نے اتوار کو اس واقعے کی تفصیلات فراہم کیں۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت شالینی (22)، جو آکاش کی بیوی تھی، اور آشو عرف شیلندر (34) کے طور پر ہوئی ہے۔ شالینی دو بچوں کی ماں تھی۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ اپنی بیوی کو بچانے کی کوشش میں 23 سالہ آکاش زخمی ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ آکاش پر چھری سے کئی وار کیے گئے اور اس کا ایک مقامی ہسپتال میں علاج جاری ہے۔
 
کیا ہے پورا معاملہ؟
 
ڈپٹی کمشنر پولیس (سینٹرل) ندھن والسن نے کہا، یہ واقعہ ہفتہ کی رات تقریباً ساڑھے دس بجے پیش آیا جب آکاش اور شالینی، قتوب روڈ پر شالینی کی ماں شیلا سے ملنے جا رہے تھے۔ آشو اچانک وہاں پہنچا اور اس نے آکاش پر چھری سے حملہ کیا۔پولیس نے بتایا کہ آکاش پہلے وار سے بچ گیا، لیکن آشو نے ای-رِکشہ میں بیٹھی شالینی کی طرف رخ کیا اور اس پر کئی بار چھری سے وار کیے۔ ڈی سی پی نے کہا، "آکاش اسے بچانے دوڑا لیکن اسے بھی چھری مار دی گئی۔ تاہم، وہ آشو پر قابو پانے میں کامیاب رہا اور اس کی چھری چھین لی۔ اس دوران ہاتھاپائی میں آکاش نے آشو کو چھری مار دی۔
 
حملہ آور اور خاتون دونوں کی موت:
 
پولیس نے بتایا کہ شالینی کا بھائی روہت اور کچھ مقامی لوگ تینوں کو ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے شالینی اور آشو کو مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے کہا، "تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ شالینی اپنی موت کے وقت حاملہ تھی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ قتوب روڈ کے قریب ایک مصروف علاقے میں عوام کے سامنے پیش آیا جس سے علاقے میں دہشت پھیل گئی۔ 
 
شوہر سے تنازع کے دوران لیو ان پارٹنر کے ساتھ رہی تھی خاتون:
 
شالینی کی ماں کے مطابق کچھ سال قبل میاں بیوی کے درمیان تناؤ تھا اور اس دوران شالینی آشو کے ساتھ رہنے لگی تھی۔بعد میں شالینی کی آکاش کے ساتھ صلح ہو گئی اور وہ اپنے دونوں بچوں سمیت آکاش کے ساتھ رہنے لگی۔ پولیس نے بتایا کہ اس سے آشو ناراض ہو گیا اور اس نے شالینی کے پیدا ہونے والے بچے کا باپ ہونے کا دعویٰ بھی کیا۔ انہوں نے کہا، آشو کا نام نبی کریم تھانے میں ایک مجرم کے طور پر درج تھا اور اس کا پچھلا مجرمانہ ریکارڈ تھا۔ آکاش کے خلاف بھی تین مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔شیلا کی شکایت کی بنیاد پر نبی کریم تھانے میں بھارتیہ نیایا سنہیتا (بی این ایس) کی دفعات 103-1 (قتل) اور 109-1 (قتل کی کوشش) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔