Monday, December 22, 2025 | 02, 1447 رجب
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • کیا این ڈی اے کا ساتھ چھوڑ سکتے ہیں جیتن رام مانجھی؟ کیا ہے مطالبہ

کیا این ڈی اے کا ساتھ چھوڑ سکتے ہیں جیتن رام مانجھی؟ کیا ہے مطالبہ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Dec 22, 2025 IST

کیا این ڈی اے کا ساتھ چھوڑ سکتے ہیں جیتن رام مانجھی؟ کیا ہے مطالبہ
ہندوستانی عوام مورچہ (HAM) کے سرپرست اور مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی نے بہار میں حکمراں این ڈی اے اتحاد کے اندر سیٹوں کی تقسیم کے انتظامات پر ایک بار پھر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ گیا میں، انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ان کی پارٹی کو این ڈی اے میں خاص طور پر راجیہ سبھا میں اپنا حصہ ملنا چاہیے۔
 
جیتن رام مانجھی نے کہا، "اب بھی، ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ ہمیں سیٹیں نہیں ملیں گی۔ ہم یہ رپورٹس دیکھ رہے تھے کہ جے ڈی یو کو راجیہ سبھا کی دو، بی جے پی کو دو اور لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کو ایک سیٹ دی جا رہی ہے۔ ایسی صورت حال میں، ہندوستانی عوام مورچہ (سیکولر) کہاں ہے؟اس لیے ہمیں مانگ کرنی چاہیے۔
 
2024 میں کیا تھا راجیہ سبھا سیٹ دینے کا وعدہ:
 
مانجھی نے 2024 کے لوک سبھا الیکشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا، اس وقت ہم سے کہا گیا تھا کہ دو لوک سبھا سیٹیں دی جائیں گی۔ بعد میں کہا گیا کہ ایک راجیہ سبھا سیٹ دی جائے گی۔ اس وقت ہمیں ایک لوک سبھا سیٹ دی گئی اور ہم وہ الیکشن جیت بھی گئے۔
 
انہوں نے آگے کہا، وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیں وزیر بھی بنایا، لیکن آج راجیہ سبھا کی ایک سیٹ باقی ہے۔مانجھی نے آگے کہا، "2024 کے الیکشن اور لوک سبھا کے نتائج کی بنیاد پر ہی اپریل میں جو راجیہ سبھا کا الیکشن ہوگا، اس میں ہندوستانی عوام مورچہ کو ایک سیٹ ملنی چاہیے۔ یہی میری مانگ ہے۔
 
جیت رام مانجھی کا کہنا ہے کہ یہ بات وہ اپنی پارٹی کے عہدیداروں سے کہہ رہے ہیں، کیونکہ ہم پارٹی میں عہدیدار نہیں ہیں۔ ہمارا قومی صدر مانگ کر سکتا ہے، ہمارا ترجمان مانگ کر سکتا ہے، ہمارا پرنسپل سیکریٹری مانگ کر سکتا ہے۔ ہم تو پارٹی کے سرپرست ہیں، اس لیے پارٹی کے لوگوں سے یہ بات کہہ رہے ہیں۔
 
الگ ہونے کی افواہوں پر جواب:
 
این ڈی اے سے الگ ہونے کی بحثوں پر مانجھی نے کہا، جہاں تک الگ ہونے کی بات ہے، جب تک تنظیم ہمارے ساتھ ہے، شاید الگ ہونے کی بات کوئی نہیں کہے گا۔ لوگ اسے غلط طریقے سے پیش کر رہے ہیں۔ ہم نے یہ کہا کہ آج ہم تسلیم شدہ پارٹی نہیں ہیں، کیونکہ ہمارے پاس 8 سیٹیں نہیں ہیں۔ اگر ہمیں کم از کم 10 سیٹیں ملتیں اور ہم 8 جیت جاتے، تو ہم تسلیم شدہ پارٹی بن جاتے۔
 
تسلیم شدہ پارٹی بننے کا ہدف:
 
جیتن رام مانجھی نے کہا، ہمیں 50، 60 یا 100 سیٹوں پر الیکشن لڑنا چاہیے۔ الیکشن لڑیں گے تو ہمارا 6 فیصد ووٹ آئے گا اور ہم تسلیم شدہ پارٹی بن جائیں گے۔ ہم یہ بات صرف اس لیے کہہ رہے ہیں تاکہ اپنی پارٹی کو تسلیم شدہ کرایا جا سکے۔