ریاستی حکومت کی طرف سے ذات پر مبنی مردم شماری سروے کی رپورٹ آگئی ہے ۔ اسٹیٹ پلاننگ ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری سندیپ سلطانیہ کی ٹیم نے ریاستی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے سامنے رپورٹ پیش کی ۔سیکرٹریٹ میں اتم کمار ریڈی کی صدارت میں ہونے والی میٹنگ میں رپورٹ پیش کی گئی ۔کمیٹی کے شریک چیئرمین دامودر راج نرسمہا، اراکین وزراء ڈی سریدھر بابو، پونم پربھاکر، سیتاکا، اور ایم پی ملو روی اس موقع پر شریک تھے ۔
بتا دیں کہ تلنگانہ میں سماجی، اقتصادی، تعلیمی، روزگار، سیاسی اور ذات پات کے پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے ۔اور یہ سروے اب کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے۔پلاننگ کمیشن کی جانب سے پیش کردہ اس رپورٹ پر پیر کو بھی ذیلی کمیٹی کے چیرمین اتم کمار ریڈی کی صدارت میں بحث کی جائے گی۔ ریاستی کابینہ 5 فروری کو اس پر بحث کرے گی اور اسے منظوری دے گی۔
پوری دنیا ہندوستان کی ترقی دیکھ رہی ہے:چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو
آندھراپردیش کے چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو نے کہاکہ پوری دنیا کے لوگ ہندوستان کی ترقی دیکھ رہے ہیں۔ چندرابابو نائیڈو نے کہاکہ یہاں تک کہ ڈاوس کے اپنے حالیہ دورے کے دوران میں نے ہندوستان کی ترقی میں کافی دلچسپی دیکھی۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان عالمی اقتصادی ترقی کیلئے ایک پرکشش عنصر ہے۔ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ہندوستان عالمی معیشت میں بہت اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے۔چندرابابو نائیڈو نے مزید کہاکہ آنے والے چند برسوں میں ہندوستان کی ترقی میں نمایاں اضافہ ہوگا اور پوری دنیا ہندوستان کی طرف راغب ہوگی۔ آندھراپردیش کے چیف منسٹر نے کہاکہ آنے والے دس سال ہندوستان کیلئے بہت اہم ہونے جارہے ہیں۔