Sunday, December 21, 2025 | 01, 1447 رجب
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • کیا غزہ میں نافذ ہو پائے گا سیز فائر کا سیکنڈ فیج؟ حماس رہنما کی ایم آئی ٹی کے سربراہ سے ملاقات

کیا غزہ میں نافذ ہو پائے گا سیز فائر کا سیکنڈ فیج؟ حماس رہنما کی ایم آئی ٹی کے سربراہ سے ملاقات

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Dec 21, 2025 IST

  کیا غزہ میں نافذ ہو پائے گا سیز فائر کا سیکنڈ فیج؟ حماس رہنما کی ایم آئی ٹی کے سربراہ سے ملاقات
ترکی کی خفیہ ایجنسی MIT کے سربراہ ابراہیم کالن نے ہفتے کے روز حماس کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خلیل الحیا سے ملاقات کی۔ ترکی کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، اس ملاقات میں غزہ امن پلان کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کے لیے ضروری اقدامات پر بات چیت کی گئی۔
 
غزہ سیز فائر کے دوسرے مرحلے پر بات چیت:
 
سلام ٹی وی کے مطابق ابراہیم کالن نے استنبول میں حماس کے وفد سے یہ ملاقات غزہ سیز فائر معاہدے کے دائرے میں کی ہے۔ ملاقات میں ان اقدامات پر بھی بات ہوئی، جن سے مبینہ طور پر اسرائیل کی جانب سے ہو رہی سیز فائر خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے۔ اس کے علاوہ، امن منصوبے کے دوسرے مرحلے میں آگے بڑھنے کے راستے میں موجود مشکلات کو حل کرنے کے اقدامات پر بھی بحث ہوئی۔
 
سیز فائر پر بات چیت روک دی گئی:
 
ادھر، جمعہ کو 'کے اے این' نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اس معاہدے کے ڈویلپمنٹ کو لے کر بات چیت فی الحال روک دی گئی ہے۔ یہ صورتحال تب تک برقرار رہ سکتی ہے، جب تک کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس مہینے کے آخر میں فلوریڈا میں اپنی مار-اے-لاگو اسٹیٹ میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی میزبانی نہیں کرتے۔ دونوں رہنماؤں کی وہاں ملاقات طے ہو چکی ہے۔
 
ییلو لائن پر اسرائیلی فوج نے 2 فلسطینیوں کو گولی مار دی:
 
 ہفتے کے روز ہی اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ غزہ کے شمالی حصے میں جنگ بندی کی ییلو لائن پار کرتے دیکھے گئے دو فلسطینیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ اسرائیل ڈیفنس فورسز (IDF) کے مطابق، شمالی غزہ میں تعینات 16ویں بریگیڈ کی ٹکڑیوں نے ان افراد کی شناخت کی تھی، جس کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے کاروائی کرتے ہوئے انہیں مار گرایا۔