Sunday, October 19, 2025 | 27, 1447 ربيع الثاني
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • ہند بمقابلہ ویسٹ انڈیزدوسرے ٹیسٹ میں بھارت کا غلبہ

ہند بمقابلہ ویسٹ انڈیزدوسرے ٹیسٹ میں بھارت کا غلبہ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Oct 11, 2025 IST

ہند بمقابلہ ویسٹ انڈیزدوسرے ٹیسٹ میں بھارت کا غلبہ
ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں اننگز سے شکست دینے کے بعد ٹیم انڈیا نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی اپنی گرفت  مضبوط رکھی ہے۔ دہلی  کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں شبمن گل نے سنچری کے ساتھ بڑا اسکور بنایا۔ اس کے بعد رویندرا جڈیجہ نے 3وکٹ لے کر ویسٹ انڈیزکی بیٹنگ لائن اَپ  کو ہلا کر رکھ دیا۔ جڈیجہ کی  تباہ کن گیند بازی سے شدید مشکلات میں گھری کیریبین ٹیم نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر4 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنا لیے تھے۔ مہمان  ٹیم  اب بھی 378 رنز پیچھے ہے۔

کپتان شبمن گل کی سنچری 

کپتان شبمن گل نے ایک اور ٹیسٹ سنچری بنا ڈالی۔دہلی  ٹیسٹ میں  ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے دن سنچری بنائی۔ یہ ٹیسٹ میں ان کی دسویں سنچری ہے۔ گل اس سال شاندار فارم میں ہیں۔ انہوں نے اس سال پانچویں مرتبہ ٹیسٹ میں سنچری بنائی ہے۔ انہوں نے اس کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے اپنی سنچری 177 گیندوں میں مکمل کی۔ گل نے ٹیسٹ کپتان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی سرزمین پر پہلی سنچری بنائی ہے۔ اس سے پہلے جیسوال نے 175 رنز  پر رن اوٹ ہو گئے۔ نتیش کمار ریڈی43 اور جوریل44 رنز بنائے۔

518 پر پہلی ایننگ ڈکلیئر

گل کی سنچری نے ہندوستان کے اسکور کو پہلی اننگز میں 500 رن سے آگے بڑھا دیا۔ تاہم، جورل کے آؤٹ ہونے کے بعد ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز 518 رنز پر ڈکلیئر کردی۔ جورل 44 رنز کے انفرادی سکور پر بولڈ ہو گئے۔ گل 129 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستانی بلے بازوں میں جیسوال نے 175، راہل نے 38، سدرشن نے 87، نتیش نے 43 اور جورل نے 44 رنز بنائے۔

سائی سدرشن کا شاندار کیچ

 سائی سدرشن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کیچ لیا۔ انھوں  نے اس کیچ سے سب کو حیران کر دیا۔ سدرشن، جو شارٹ لگ پر فیلڈنگ کر رہے تھے، درحقیقت بلے باز سے لگنے والی ایک بڑی شاٹ کو چکما دینے والے تھے۔ لیکن گیند سدرشن کے بازو پر لگی اور ان کے ہاتھ میں ہی رہ گئی۔ اس واقعے سے بلے باز جان کیمبل حیران رہ گئے۔ یہ واقعہ رویندر جڈیجہ کی بولنگ  کے دوران پیش آیا۔ کیمبل نے لینتھ پر گرنے والی گیند کو طاقت کے ساتھ سوئپ کیا۔ سدرشن، جو شارٹ لگ  پر فیلڈنگ کر رہے تھے، تھوڑا آگے کی طرف جھک رہے تھے۔ وہ شاٹ لیتے وقت گیند سے دور جانا چاہتا تھا۔ لیکن حیرت اس وقت ہوئی جب گیند سیدھی اس کے ہاتھ میں گئی اور اس نے اس رفتار سے اسے پکڑ لیا۔سائی کا دایاں ہاتھ زخمی ہو گیا۔ جس کی وجہ سے طبی عملے نے انہیں میدان چھوڑنے کا مشورہ دیا۔ کیمبل 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ 
 
 دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ویسٹ انڈیز چار وکٹ کھوکر140 رنز بنا چکی ہے۔ مہمان ٹیم کے بلے باز      شائی ہوپ31 رن اور ٹِون  املچ14 رنز بنا کر، کریز پرہیں۔ رویندر جڈیجہ نے 37 رنز دے کر 3 وکٹ  حاصل کئے۔ کلدیپ یادو، 45 رنز دے کر ایک وکٹ  حاصل کئے۔ محمد سراج، جسپریت بمرا، واشنگ ٹن سندر وکٹ کی تلاش میں ہیں۔