Sunday, October 19, 2025 | 27, 1447 ربيع الثاني
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • بھارت۔ویسٹ انڈیزٹیسٹ میچ:سیریزکلین سویپ کیلئے میزبان ٹیم کو صرف 58 رنزکی ضرورت

بھارت۔ویسٹ انڈیزٹیسٹ میچ:سیریزکلین سویپ کیلئے میزبان ٹیم کو صرف 58 رنزکی ضرورت

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Oct 13, 2025 IST

 بھارت۔ویسٹ انڈیزٹیسٹ میچ:سیریزکلین سویپ کیلئے میزبان ٹیم کو صرف 58 رنزکی ضرورت
بھارتی کرکٹ ٹیم گھریلو سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کے قریب ہے۔ ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں اننگز سے شکست دینے کے بعد ٹیم انڈیا دہلی ٹیسٹ میں بھی آسان جیت کے سفر پرگامزن ہے۔ کلدیپ یادیو اور بمراہ کے دباؤ  کے باوجود ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ لیکن وہ صرف ایک چھوٹا ہدف ہی رکھ سکی۔ دوسری ایننگ میں مہمان ٹیم نے انڈیا کے لئے صرف 120 رنز کا ہدف دیا ۔اور آل اوٹ ہو گئی۔
 
دوسری ایننگ میں بھارتی ٹیم نے اس ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے یشسوی جیسوال (8) جلد آؤٹ ہو گئے۔ٹیم انڈیا نے چوتھے دن کے اختتام پر 63 رنز بنائے۔ ٹیم انڈیا کو جیت کےلئے  صرف 58 رنز کی ضرورت ہے۔ ٹیم انڈیا میچ کے آخری دن منگل کو  پہلے سیشن میں فتح کے لیے درکار 58 رنز بنانے اور سیریز میں کلین سویپ کرنے کا عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی ۔
 
گھریلو سرزمین پر نیوزی لینڈ سے ہار، کے بعد 11 سیریز جیتنے کا ریکارڈ کھونے والی ٹیم انڈیا  اپنی سابقہ ​​شان کی طرف واپسی کے راستے پر ہے۔ ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں اننگز سے شکست دینے کے بعد ٹیم انڈیا نے دوسرے میچ میں بھی وہی طاقت دکھائی۔ تاہم پہلی اننگز کے مقابلے فالو آن کے بعد ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کے کھیل میں قدرے بہتری آئی۔ ٹاپ آرڈر میں جان کیمبل (115) اور شائی ہوپ (105) نے سنچریوں کے ساتھ ویسٹ انڈیز کا ساتھ دیا۔
 
ان دونوں کی غیر مساوی لڑائی کی وجہ سے لنچ تک مضبوط پوزیشن میں رہنے والی ونڈیز پھر منہدم ہوگئی۔ نئی گیند لینے کے بعد، سراج (2-43) اور کلدیپ یادو (3-104)  گیند بازی میں آگ اْگلی ۔ اور  مہمان ٹیم  نے یکے بعد دیگرے چھ وکٹیں گنوا دیں۔ جسٹن گریوز (50 ناٹ آؤٹ) اور جےڈن سیل (32) نے  بھارتی  گیند بازوں کو مایوس کیا، جو آخری وکٹ لے کر 300 کے اندر آل آؤٹ کرنا چاہتے تھے۔ ان دونوں نے 79 رنز کی شراکت  کے ذریعہ  ٹیم کا اسکور 350 تک پہنچا دیا۔ چائے کے سیشن کے بعد سیلز بمراہ (3-44) کے اوور میں آؤٹ ہو گئے اور ونڈیز کی اننگز 390 پر ختم ہوئی۔
 
وارکسن نے یشسوی جیسوال (8) کو آؤٹ کرکے ویسٹ انڈیز کے کیمپ میں جوش و خروش لایا جو ایک مختصر  ثابت ہوا۔ سائی سدرشن (30 ناٹ آؤٹ) کی مدد سے کے ایل راہل (25 ناٹ آؤٹ) نے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا۔ پوری قوت سے کھیلنے والے دونوں کھلاڑیوں نے اس بات کو یقینی بنانے کو ترجیح دی کہ ایک اور وکٹ نہ گرے، اور باؤنڈریوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی۔
 
سائی نے روسٹن کے اوور میں دو چوکوں کی مدد سے اسکور کو 50 سے آگے بڑھایا۔ چونکہ ان دونوں میں سے کسی نے بھی کوئی خطرہ مول نہیں لیا، ٹیم انڈیا نے  چوتھے دن کے اختتام پر 63 رنز بنائے۔  ٹیم انڈیا کو جیت کے لیے صرف 58 رنز درکار ہیں، شبمن گل کی ٹیم کا پہلے سیشن میں سیریز جیتنا یقینی ہے۔ ٹیم انڈیا دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے آگے ہے۔ دوسرا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز کلین سویپ  کرے گی۔ شبمن گل کی کپتان میں گھریلو ٹیسٹ سیریز میں پہلی  کامیابی ہوگی۔