Saturday, October 18, 2025 | 26, 1447 ربيع الثاني
  • News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • ہم نے جو وعدے کئے ہیں پانچ سالوں کے اندرسب پورے ہوں گے:عمرعبد اللہ

ہم نے جو وعدے کئے ہیں پانچ سالوں کے اندرسب پورے ہوں گے:عمرعبد اللہ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Oct 17, 2025 IST

ہم نے جو وعدے کئے ہیں پانچ سالوں کے اندرسب پورے ہوں گے:عمرعبد اللہ
جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے جمعہ کولگام کا دورہ کیا۔ وزیراعلی عمرعبداللہ نےایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایک سال مکمل ہوگئے ہیں ۔ہم نے جو وعدے کئے ہیں سب پورے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ پانچ سال کےلئے لوگوں نے ہمیں موقع دیا ہے ہم  اپنے وعدے پر کھرا اترنے کی کوشش کرینگے۔اس سے قبل وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ ان کی حکومت جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے اور امید کرتی ہے کہ جلد ہی مزید اختیارات مل جائیں گے۔

 ریاستی درجہ کی بحالی کی وجہ بی جےپی کومعلوم ہے

 اس دوران عمرعبداللہ نے نیشنل کانفرنس کے منشور "وقار، شناخت اور ترقی" کیلئے کیے گئے وعدوں کو دہراتے ہوئے کہا کہ پارٹی جموں و کشمیر اسمبلی کی جانب سے سنہ 2000 میں منظور شدہ خودمختاری قرارداد کے مکمل نفاذ کے لیے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی آرٹیکل 370 اور 35A کے ساتھ ساتھ ریاستی درجہ کو 5 اگست 2019 سے پہلے کی حیثیت پر بحال کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔اس دوران عمر عبداللہ نے یہ بھی کہا کہ فصلوں کے نقصان کا تخمینہ مکمل کر لیا گیا ہے اور متاثرہ کسانوں کے لیے امدادی پیکج کے لیے مرکز سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ریاست کی بحالی میں تاخیر کی وجہ صرف بی جے پی کو معلوم ہے پر انہوں نے یقین دلایا کہ  اس کے لیے لڑائی جاری رہے گی۔

 کووڈ کے دوران درج مقدمہ منسوخ ہوں گے

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ جب ان کی پارٹی کو مکمل اختیار حاصل ہوگا تو کووڈ-19 کے دوران درج تمام ایف آئی آرز کو منسوخ کیا جائے گا، تاکہ عوام دوست پالیسیوں کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ اختیارات جو مرکز کی جانب سے ایک سال قبل دیے گئے تھے، وہ تاحال فعال ہیں اور عوامی مفاد میں ان کا استعمال کیا جائے گا۔

 ریاستی وزیر کا دورہ پانپور

 جموں  وکشمیر کے وزیر برائے خوراک، سول سپلائیز، امور صارفین، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ستیش شرما نے ،ایم ایل اے پانپور حسنین مسعودی اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ پانپور کا تفصیلی دورہ کیا اورکھیلوں کی سہولیات کا جائزہ لیا ۔وزیر نے مقامی نوجوانوں، کھلاڑیوں اور کھیلوں سے وابستہ تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی جنہوں نے کھیلوں کے ڈھانچے اور سرگرمیوں سے متعلق مختلف مسائل اٹھائے۔مطالبات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ستیس شرما نے اعلان کیا کہ ٹانچ باغ اور کدل بل کے کھیل کے میدانوں میں جلد ہی فلڈ لائٹس نصب کی جائیں گی تاکہ دن رات میچوں کا انعقاد ممکن ہو سکے۔