Wednesday, August 05, 2026 | 19 صفر 1448
  • News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • آرٹیکل 370 کی منسوخی کی ساتویں برسی: جموں وکشمیرمیں چوکسی

آرٹیکل 370 کی منسوخی کی ساتویں برسی: جموں وکشمیرمیں چوکسی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Aug 05, 2026 IST

آرٹیکل 370 کی منسوخی کی ساتویں برسی: جموں وکشمیرمیں چوکسی
جموں وکشمیرکی سیاست اورعوام کیلئے5اگست ایک اہم دن بن گیا ہے۔ سات برس قبل آج ہی کے دن جموں کشمیر کی آئینی حثیت کو تبدیل کر دیا گیا تھا۔ جموں و کشمیر کےخصوصی درجہ کوختم کر دیا گیا۔ بدھ کوساتویں برسی کےموقع پر جموں وکشمیر کی مختلف سیاسی جماعتیں سڑکوں پر اتریں۔ حکمران جماعت نیشنل کانفرنس ریاستی درجے کی بحالی کے لیے ضلع سطح پر مظاہرے کئے، جبکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی ) دفعہ 370 کی منسوخی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کے مطالبے کو لے کر منگل کی شب  کینڈل مارچ نکالا ۔ ادھر زعفرانی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی جموں وکشمیر یونٹ کی جانب سے 5 اگست کو جشن کے طور منانے کا علان کیا ہے۔ یعنی کشمیر میں 370 کی منسوخی پر کہیں خوشی اور کہیں غم کا ماحول دیکھا جا رہا ہے۔

  جموں وکشمیر پولیس کی ایڈوائزری 

 بدھ کو آرٹیکل 370 کی منسوخی کی ساتویں سالگرہ  کے موقع پر ، جموں و کشمیر پولیس نے ایک عوامی ایڈوائزری جاری  کی ہے ۔  جموں و کشمیر پولیس  نے تمام غیر مجاز مظاہروں یا جلوسوں پر پابندی عائد کی ہے۔ اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔ پولیس نے ایڈوائزری میں کہا، ’’عام عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر کوئی احتجاج، ریلی، جلوس، مظاہرہ یا کوئی اور عوامی اجتماع منعقد نہیں کیا جائے گا۔‘‘

 سری نگر میں سخت حفاظتی انتظامات

 سری نگر شہر میں -- جموں اور کشمیر کے گرمائی دارالحکومت -- میں بدھ کو سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے تاکہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر سیاسی جماعتوں کے احتجاج کو ناکام بنایا جا سکے۔نیشنل کانفرنس (این سی) اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے اس دن کو منانے کے لیے احتجاج کی کال دی ہے جب، 2019 میں، مرکز نے آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کر دیا تھا جس نے سابقہ ​​ریاست جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دی تھی۔حکام نے بتایا کہ شہر میں خاص طور پر لال چوک سٹی سنٹر کے ارد گرد سیکورٹی فورسز کی بھاری تعیناتی کی گئی ہے۔

دفعہ 370 کی منسوخی کی برسی پر امرناتھ یاترا معطل

سالانہ امرناتھ یاترا بدھ کو یہاں بیس کیمپ سے معطل کر دی گئی کیونکہ حکام نے دفعہ 370 کی منسوخی کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر جموں و کشمیر بھر میں سیکورٹی بڑھا دی تھی۔اگرچہ انتظامیہ نے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے امرناتھ یاترا کو دن بھر کے لیے معطل کرنے کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی، لیکن سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ قدم موجودہ صورتحال کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آج صبح یاتریوں کی کسی بھی تازہ کھیپ کو گاندربل اضلاع میں اننت ناگ اور بالتال میں پہلگام کے جڑواں بیس کیمپوں کے لیے جموں بیس کیمپ سے نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

5اگست 2019 کو کیا ہوا تھا

واضح رہےکہ سال 2019 میں 5اگست کو جموں و کشمیر کے خصوصی آئینی حثیت ختم کی گئی اور ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا اور خطے کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں وکشمیر اور لداخ قرار دیا گیا۔ پارلیمنٹ نےدفعہ 370اور 35اے کومنسوخ کردیا گیا۔ سال 2019 کےبعد سے جموں و کشمیر میں 5اگست پر زعفرانی پارٹیوں کو چھوڑ کر دیگر پارٹیاں یوم سیاہ مناتی ہیں۔ جبکہ بی جےپی اس دن کو جشن کےطور پرمنارہی ہے۔