Monday, February 16, 2026 | 28, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • ممبئی میں میٹرو پلر کا حصہ آٹو پر گرنے سے ایک شخص کی موت،کئی زخمی

ممبئی میں میٹرو پلر کا حصہ آٹو پر گرنے سے ایک شخص کی موت،کئی زخمی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Alam | Last Updated: Feb 14, 2026 IST

 ممبئی میں میٹرو پلر  کا حصہ آٹو پر گرنے سے ایک شخص کی موت،کئی زخمی
ممبئی کے ملنڈ علاقے میں میٹرو کی تعمیر کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایل بی ایس (LBS) روڈ پر زیرِ تعمیر میٹرو ستون کا ایک حصہ اچانک ٹوٹ کر نیچے گر گیا۔ اس حادثے کی زد میں وہاں سے گزرنے والا ایک آٹو رکشہ اور کار آ گئے، جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے جبکہ کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔اطلاع ملتے ہی ممبئی فائر بریگیڈ، پولیس، میٹرو اتھارٹی کے ملازمین اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔
 
 واقعہ کب اور کہاں ہوا؟
 
یہ واقعہ ایل بی ایس روڈ پر واقع 'جانسن اینڈ جانسن' کمپنی کے قریب پیش آیا۔پولیس کو اس واقعے کی اطلاع دوپہر 12:20 بجے ملی۔حادثے میں آٹو میں سوار 3 سے 4 افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ میٹرو کے حصے کی زد میں آنے والی کار کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔بی ایم سی (BMC) کے مطابق: "دوپہر 12:20 بجے جانسن اینڈ جانسن کمپنی کے پاس میٹرو ستون کا ایک حصہ ٹوٹ کر رکشہ پر گر گیا۔ 3-4 لوگوں کے زخمی ہونے کا امکان ہے۔
 
 ایم ایم آر ڈی اے (MMRDA) کا بیان:
 
ممبئی میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (MMRDA) نے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا:پیراپیٹ سیگمنٹ کا ایک حصہ بلندی سے گر کر قریب سے گزرنے والے آٹو رکشہ سے ٹکرا گیا۔ اس میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کی حالت پر نظر رکھی جا رہی ہے اور ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ میٹرو پروجیکٹ کی ٹیم جائے وقوعہ پر موجود ہے اور بی ایم سی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر بچاؤ کی کارروائیوں اور علاقے کو محفوظ بنانے میں مصروف ہے۔