امریکی صدر ڈو نلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران کے لوگوں کے لیے تھوڑی سی آزادی دیکھنا چاہتے ہیں۔یہ لوگ طویل عرصے سے جہنم جیسی حالت میں زندگی گذار رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایرانی مظاہرین کی حمایت کے لیے تیار ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی محب وطنو، احتجاج جاری رکھو، اپنے اداروں پر قبضہ کرو۔ قاتلوں اور بدسلوکی کرنے والوں کے نام نوٹ کر کے رکھو۔ انہیں اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ میں نے مظاہرین کے بے ہودہ قتل بند ہونے تک ایرانی حکام کے ساتھ تمام ملاقاتیں منسوخ کر دی ہیں۔ مدد راستے میں ہے۔ میک امریکہ گریٹ اگین۔
جب صحافیوں نے ٹرمپ سے پوچھا کہ ،مدد راستے میں ہے، سے ان کا کیا مطلب ہے، تو ٹرمپ نے کوئی واضح تفصیل دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا،آپ کو خود ہی اس کا پتہ لگانا ہوگا۔ آئی ایم سوری۔
ایران میں جاری حکومت مخالف مظاہروں اور سیکوریٹی صورتحال کے پیشِ نظر امریکہ نے اپنے شہریوں کیلئے سیکوریڈی اڈوائزری جاری کی ہے ۔ امریکی ایمبیسی نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ رپورٹ کیا جا رہا ہے۔ اس صورتحال پر پیش ہے یہ رپورٹ
سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا سخت اور واضح پیغام
ایران میں حکومت کے حق میں ہونے والے ملک گیر مظاہروں کے بعد سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا سخت اور واضح پیغام سامنے آ گیا ہے۔ انہوں نے ان ریلیوں کو ایرانی تاریخ کا ایک یادگار دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے غیرملکی سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ سپریم لیڈر کا کہنا ہے کہ یہ مظاہرے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لیے ایک واضح انتباہ ہیں۔