Saturday, February 07, 2026 | 19, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • پپو یادیو کو آدھی رات کو کیوں کیا گیا گرفتار ؟کیا ہے 31 سال پرانا کیس

پپو یادیو کو آدھی رات کو کیوں کیا گیا گرفتار ؟کیا ہے 31 سال پرانا کیس

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Alam | Last Updated: Feb 07, 2026 IST

پپو یادیو کو آدھی رات کو کیوں کیا گیا گرفتار ؟کیا ہے  31 سال پرانا کیس
بہار کے پورنیہ حلقہ سے رکن پارلیمنٹ پپو یادو کودیر رات گرفتار کر لیا گیاہے۔ ان کے خلاف یہ کاروائی 31 سال پرانے کیس میں ضمانت ختم ہونے کے بعد کی گئی۔ پپو یادو جمعہ کی رات پٹنہ پہنچے تھے، فوراً بعد  انکے گھر پولیس پہنچی اور اسے گرفتار کر لیا۔ جسکے بعد پٹنہ میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ پپو یادو نے کہا کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کریں گے اور ہفتہ کو براہ راست عدالت جائیں گے۔ تاہم پولیس اسے گرفتار کرنے پر بضد رہی۔ پپو یادو  نے خود کو گھر میں نظر بند رکھنے کی پیشکش بھی کی، لیکن پولیس نے انکار کر دیا۔ اور انہیں گرفتار کر لیا ۔
 
اس دوران پپو یادو کے حامی پولیس کی گاڑیوں پر سوار ہو گئے اور نعرے بازی کی۔ پولیس نے بتایا کہ پپو یادو کو رات دیر گئے گرفتار کیا گیا اور طبی معائنہ کے لیے آئی جی آئی ایم ایس لے جایا گیا۔ آئی جی آئی ایم ایس میں بستروں کی کمی کی وجہ سے انہیں ڈاکٹروں کے ریسٹ روم میں منتقل کیا گیا۔
 
31 سال پرانا کیس کیا ہے؟
 
پٹنہ پولیس نے 31 سال پرانے کیس کے سلسلے میں جمعہ کی دیر رات آزاد رکن اسمبلی پپو یادو کو گرفتار کر لیا۔ ونود بہاری لال نے 1995 میں پٹنہ کے گارڈنی باغ پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کروائی تھی، اس نے الزام لگایا تھا کہ ان کا مکان دھوکہ دہی سے کرایہ پر دیا گیا تھا۔ مکان کرائے پر دیتے وقت اسے بتایا گیا تھا کہ وہاں لوگ رہیں گے لیکن بعد میں اسے ایم پی کے دفتر میں تبدیل کر دیا گیا۔ مالک مکان کو بعد میں معلوم ہوا کہ اس کا گھر ایم پی کا دفتر چلانے کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ مکان کرائے پر دیتے وقت یہ حقیقت چھپائی گئی۔
 
پپو یادو نے کیا کہا؟
 
پپو یادو نے گرفتاری سے قبل کہا کہ میں پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت سے واپس آیا ہوں، میں عدالتی سمن سے واقف ہوں اور کل پیش ہوں گا تاہم کچھ پولیس اہلکار سول ڈریس میں آئے ہیں اور بدتمیزی کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں اس لیے نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ وہ ریاستی حکومت پر تنقید کر رہے تھے، خاص طور پر ایک این ای ای ٹی امیدوار کی حالیہ موت کے بارے میں، جسے تحقیقات کے لیے سی بی آئی کو سونپا گیا ہے۔