• News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے دی شکست

آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے دی شکست

Reported By: Munsif Bureau | Edited By: Munsif Bureau | Last Updated: Dec 08, 2024 IST

image
بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلویائی ٹیم نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلیا کو دوسری اننگز میں 19 رنز کا ہدف ملا تھا جسے مہمان ٹیم نے باآسانی حاصل کر لیا۔
ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی بھارتی ٹیم نے پہلی اننگز میں 180 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم 337 رنز بنا ۓ۔
آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے سنچری کھیلتے ہوئے 140 رنز بنائے جس کی وجہ سے میزبان ٹیم مضبوط پوزیشن پر پہنچ گئی۔
دوسری اننگز کھیلنے آئی ہندوستانی ٹیم کی بیٹنگ مایوس کن رہی۔ مہمان ٹیم نے دوسری اننگز میں 175 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو صرف 19 رنز کا ہدف دیا۔
آسٹریلیا کی شاندار واپسی سے یہ سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔ ہندوستان نے اس سیریز کا پہلا میچ پرتھ میں 295 رنز سے جیتا تھا۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا کا اپنی سرزمین پر ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچوں میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار ہے۔
 یہ پانچ میچوں کی سیریز ہے، جس کا تیسرا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر کو گابا، برسبین میں کھیلا جائے گا۔ موجودہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی بات کریں تو ٹریوس ہیڈ کی اننگز فیصلہ کن ثابت ہوئی جنہوں نے آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں 141 گیندوں پر 140 رنز بنائے۔ ہیڈ کو اس اننگز کے لیے پلیئر آف دی میچ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مارنس لیبوشگن نے بھی 126 گیندوں پر 64 رنز بنائے۔