وزیراعظم نریندر مودی نے آج کویت کے شیخ سعد العبداللہ انڈور اسپورٹس کمپلیکس میں ایک خصوصی پروگرام ’ہالا مودی‘ میں کویت میں مقیم ہندوستانی برادری کے ایک بڑے مجمع سے خطاب کیا۔ کویت میں کمیونٹی کے مختلف طبقوں کی نمائندگی کرنے والے ہندوستانی شہریوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔کمیونٹی نے غیر معمولی گرم جوشی اور جوش و خروش کے ساتھ وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اور کویت کے تعلقات کو بھارتی برادری نے بہت زیادہ مالا مال کیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردارادا کرتا ہے۔ انہوں نے کویت کے امیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 43 سال بعد کسی ہندوستانی وزیر اعظم نے کویت کا دورہ کیا ہے، تاکہ صدیوں پرانی دوستی کو مضبوط اور مستحکم کیا جاسکے۔
وزیر اعظم نے کویت کی ترقی میں کمیونٹی کی سخت محنت، کامیابی اور کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مقامی حکومت اور معاشرے کے ذریعے اسے بڑے پیمانے پر تسلیم کیا گیا ہے۔ انھوں نے ہندوستانی برادری کی بہبود کے لیے کویت کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ کویت اور خلیج کے دیگر حصوں میں ہندوستانی کارکنوں کی مدد کرنے کے لیے ہندوستان کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتے ہوئے انھوں نے حکومت کے ذریعہ کیے گئے ٹکنالوجی پر مبنی اقدامات جیسے ای-مائیگرٹ پورٹل کے بارے میں بات کی۔
وزیر اعظم نے دنیا کے دوست وشو بندھو کے طور پر ہندوستان کے نقطہ نظر کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے خاص طور پر ٹکنالوجی ، بنیادی ڈھانچے اور پائیداری کے شعبوں میں ہندوستان کی تیز رفتار ترقی اور تبدیلی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت ہونے کے علاوہ ، ہندوستان فن ٹیک میں عالمی رہنما ہے ، اسٹارٹ اپ کی جگہ میں تیسرا سب سے بڑا عالمی کھلاڑی ہے اور دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈیجیٹل طور پر منسلک معاشروں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے مالی شمولیت، خواتین کی زیر قیادت ترقی اور شمولی ترقی جیسی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ انھوں نے دونوں ممالک کی وکست ہندوستان اور نیو کویت کی مشترکہ امنگوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان اور کویت کے لیے مل کر کام کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ہندوستان کی ہنرمندی کی صلاحیت اور جدت طرازی دونوں ممالک کے درمیان نئی شراکت داری کو فروغ دے سکتی ہے۔وزیراعظم نے تارکین وطن کو جنوری 2025 میں ہندوستان میں منعقد ہونے والے پرواسی بھارتیہ دِوس اور مہا کمبھ میں شرکت کی دعوت دی۔
دورۂ کویت کے اپنے اولین پروگرام کے تحت، وزیراعظم نریندر مودی نے مینہ عبداللہ میں واقع ایک مزدور کیمپ کا دورہ کیا جہاں تقریباً 1500 ہندوستانی شہریوں پرمشتمل افرادی قوت موجود ہے۔ وزیر اعظم نے ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے ہندوستانی کارکنان کے ساتھ گفت و شنید کی اور ان کی خیروعافیت دریافت کی۔مزدور کیمپ کا دورہ وزیر اعظم کی جانب سے بیرون ملک سکونت پذیر ہندوستانی مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے دی گئی اہمیت کی علامت ہے۔ گذشتہ چند برسوں میں، حکومت نے بیرون ملک بھارتی کارکنان کی فلاح و بہبود کے لیے ای-مائیگریٹ پورٹل، مدد پورٹل اور نوتجدید شدہ پرواسی بھارتیہ بیمہ یوجنا جیسی تکنالوجی پر مبنی مختلف پہل قدمیاں انجام دی ہیں۔
وزیراعظم نریندر مودی نے کویت میں متحرک ہندوستانی باشندوں کی طرف سے گرم جوشی سے استقبال پر اپنی مسرت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے تبصرہ کیا کہ ہندوستان کے ساتھ ان کی توانائی، محبت اور غیر متزلزل تعلق واقعی حوصلہ بخش ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی آج سہ پہر کویت میں جناب منگل سین ہانڈا جی سے ملاقات کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ایکس پر ایک پوسٹ میں پی ایم مودی نے لکھا:’’کویت میں متحرک ہندوستانی تارکین وطن کی طرف سے میرا گرم جوش استقبال کیا گیا۔ان کی توانائی، محبت اور ہندوستان سے غیرمتزلزل تعلق واقعیحوصلہ بخش ہے۔ ان کے جوش و خروش کے لیے مشکور ہوں اور ہمارے ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے تعاون پر مجھے فخر ہے۔‘‘