• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • مدھیہ پردیش کے دیواس میں گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے خاندان کے 4 افراد ہلاک

مدھیہ پردیش کے دیواس میں گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے خاندان کے 4 افراد ہلاک

Reported By: | Edited By: Sahjad mia | Last Updated: Dec 21, 2024 IST

image
مدھیہ پردیش کے دیواس میں ایک بڑا المناک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں دیواس شہر کے نیا پورہ علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک گھر میں اچانک آگ لگ گئی جسکی وجہ سے گھر میں سورہے شوہر، بیوی سمیت دو بچے زندہ جل کر ہلاک ہوگئے۔یہ واقعہ ہفتہ (21 دسمبر) کی صبح 4.30 بجے پیش آیا۔واقعہ سے پورے علاقے میں سوگ کی لہر ہے۔
 
اطلاع ملتے ہی پولیس فائر بریگیڈ کے ہمراہ پہنچی اور آگ پر قابو پالیا اور لاشوں کو پوسٹ ماٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق یہ دردناک واقعہ صبح 4 بجے سے 4.30 بجے کے درمیان پیش آیا۔ گھر کے نچلے حصے میں ایک ڈیری چلتی تھی۔ پہلے ڈیری میں آگ لگی اور کچھ ہی دیر میں آگ نے پورے گھر کو اپنی چپیٹ میں لے لیا۔جس کی وجہ سے گھر میں سورہے دنیش (35)، اس کی بیوی گایتری (30) اور انکے دو بچے اشیکا (10) اور چراغ (7) آگ کی چپیٹ میں آ کر جاں بحق ہو گۓ۔
 
پولیس نے بتایا کہ لوگوں سے اطلاع ملنے پر کچھ ہی دیر میں  فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئے۔ فائر فائٹرز نے تقریباً دو گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا لیکن تب تک پورا خاندان اپنی جان کی بازی ہار چکا تھا۔
اسکے علاوہ پولیس سپرنٹنڈنٹ پونیت گہلوت نے کہا کہ فارنسک ٹیم اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ٹیم آگ لگنے کی وجہ جاننے کی کوشش کرے گی۔ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ سامنے آیا ہے۔