• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • کلکتہ عصمت دری اور قتل معاملہ: مغربی بنگال حکومت ہائی کورٹ پہنچی، مجرم کو پھانسی دینے کا مطالبہ

کلکتہ عصمت دری اور قتل معاملہ: مغربی بنگال حکومت ہائی کورٹ پہنچی، مجرم کو پھانسی دینے کا مطالبہ

Reported By: | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jan 21, 2025 IST

image
سیالدہ کی عدالت نے پیر کو سنجے رائے کو کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال کے جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں عمر قید کی سزا سنائی اور ساتھ ہی 50,000 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ۔تاہم ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اس فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں۔ ایسے میں ریاستی حکومت نے منگل کو کلکتہ ہائی کورٹ میں فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے ایک عرضی داخل کی اور ملزم سنجے کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔
 

حکومت نے درخواست میں کیا کہا؟ 

مغربی بنگال حکومت نے سیالدہ عدالت کے فیصلے کو کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرکے چیلنج کیا ہے۔عرضی میں کہا گیا کہ ریاستی حکومت شروع ہی سے اس گھناؤنے معاملے میں ملزم کو پھانسی دینے کی وکالت کرتی رہی ہے اور اس کے جرم کے مقابلے میں موجودہ سزا بہت کم ہے۔ ایسے میں ملزم کی سزا کو عمر قید سے بدل کر موت کی سزا دی جانی چاہیے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ متاثرہ کے گھر والے بھی اس فیصلے سے مایوس دکھائی دے رہے ہیں۔
 

بنرجی کا سی بی آئی کے رویہ پر سوال ۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سی بی آئی جانچ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے سزائے موت کا مطالبہ کیا تھا لیکن عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے، یہ معاملہ ہم سے زبردستی چھین لیا گیا، اگر یہ (کلکتہ) پولیس کے پاس ہوتاتوہم اس بات کو یقینی بناتے کہ ملزم کو ہر قیمت پر سزائے موت ملے۔جبکہ  اس معاملہ پر مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نےاپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوۓ  کہا کہ عدالت کا  یہ فیصلہ بالکل واضح ہے۔اوریہ محض جرم اور سزا کا سوال نہیں ہے۔ سزا چاہے کتنی ہی سخت ہو جرم کو مکمل طور پر ختم نہیں کرتی۔اور خواتین پر مظالم کے خلاف ہمیں مؤثر و فعال  پالیسی نافذ کر نے  کی ضرورت ہے۔
 

عدالت کے باہر جونیئر ڈاکٹروں  کا احتجاج!

یاد رہے کہ سیالدہ عدالت نے خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری و قتل معاملے میں مجرم سنجے رائے کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔تا ہم  عمر قید کی سزا  کے خلاف سیالدہ کورٹ کے باہر جونیئر ڈاکٹروں نے احتجاج  کیا ۔ اور مجر  م  سخت سزا دینے کا مطا لبہ کیا ۔ جونیئر ڈاکٹرس نے کہا کہ یہ سزا کا فی نہیں ہے ۔ہم مجرم کو مزید سخت  سزا  کے لیے اعلیٰ عدالت کو جائیں گے ۔ رہیں متاثرہ کے والد کا کہنا ہے کہ عدالت سی بی آئی کے پیش کردہ ثبوت کی بنیاد پر یہ فیصلہ دیا ہے۔انہوں نے سی بی آئی جانچ پر سوالات اٹھائے ۔اورکہا کہ وہ معاوضے کے لیے عدالت نہیں گئے تھے۔بلکہ وہ صرف انصاف چاہتے ہیں۔