جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے ایک گاؤں میں 16 پراسرار اموات کی جانچ کرانے کے لیے امت شاہ نے بین وزارتی ٹیم تشکیل دی ہے ،۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ (18 جنوری، 2025) کو وزارت داخلہ کی قیادت میں ایک بین وزارتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا ۔اس ٹیم کی قیادت مرکزی وزارت داخلہ کے ایک سینئر افسر کریں گے ۔۔صحت اور خاندانی بہبود، زراعت، کیمیکل اور کھاد اور آبی وسائل کی وزارتوں کے ماہرین بین وزارتی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ پچھلے چھ ہفتوں میں تین واقعات میں ہونے والی اموات کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے ٹیم گاؤں کا دورہ کرے گی ۔ٹیم کو جانوروں کے تحفظ، فوڈ سیفٹی اور فارنسک سائنس لیبز کے ماہرین کی مدد بھی حاصل ہوگی۔سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ، مرکزی ٹیم اتوار سے کام شروع کرے گی اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر، فوری ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر بھی کام کرے گی۔راجوری کے گاؤں صورتحال کو قابو میں کرنے اور اموات کی وجوہات کو سمجھنے کے لیے ملک کے چند معتبر اداروں کے ماہرین جمع کیے جارہے ہیں ۔
راجوری ضلع کے گاؤں میں گذشتہ 45 دنوں میں پراسرار بیماری سے کم از کم 16 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔متاثری لوگ ہسپتالوں میں داخل ہونے کے چند دنوں کے اندر ہی مرے ہیں ،۔۔اور مرنے سے پہلے بخار، درد، متلی اور بے ہوش ہونے جیسی اُن میں علامات پائی گئیں ۔
راجوری ضلع میں دسمبر 2024 سے اب تک کم از کم 16 لوگوں کی پراسرار حالات میں موت ہو چکی ہے، اور صرف پچھلے چار دنوں میں ایسی تین اموات ہوئی ہیں ۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کو ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی تاکہ "خطرناک صورتحال" سے نمٹا جا سکے۔جموں و کشمیر حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ تحقیقات اور اکٹھا کیے گیے نمونوں کی جانچ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یہ واقعات متعدی (پھیلنے والی ) بیماری نہیں لگتی ،۔۔بیکٹیریا یا وائرس بیماری ہونے کی وجہ نہیں ہیں اور اس معاملے میں صحت عامہ کا کوئی زاویہ نہیں ہے۔
جموں کشمیر کے ڈپٹی چیف منسٹر سریندر چودھری نے ہفتہ کو راجوری ضلع کے اُس بدھل گاؤں کا دورہ کیا، جہاں دو ماہ سے بھی کم عرصے میں 16 افراد پراسرار بیماری سے ہلاک ہوئے ہیں ، اور مقامی لوگوں یقین دلایا کہ نتیجہ خیز تحقیقات کی جائیں گی۔ان کا کہنا ہے کہ اموات کے واقعات گاؤں، والوں جموں و کشمیر اور قوم کے لیے ایک بڑا سانحہ ہیں ۔اور کوئی بھی حکومت نہیں چاہتی کہ ایسے حالات میں لوگ مریں،" نائب وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندانوں کے زندہ بچ جانے والے اراکین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں یہ باتیں کہیں ۔۔چودھری نے کہا کہ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کو یقین دلایا ہے کہ حکومت یہاں جاری تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔۔