• News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • پیشہ ورانہ کورسز میں داخلوں کے لیے ٹی جی کامن انٹرنس ٹیسٹ -2025 کا شیڈول جاری

پیشہ ورانہ کورسز میں داخلوں کے لیے ٹی جی کامن انٹرنس ٹیسٹ -2025 کا شیڈول جاری

Reported By: | Edited By: Mirza Ghani Baig | Last Updated: Jan 15, 2025 IST

image
 
تلنگانہ  ہائر ایجوکیشن کونسل نے پروفیشنل کورسوں میں داخلہ  دینے کے لیے مختلف انٹرنس ٹیسٹ کا اعلان کردیا ہے ،۔ ہائر ایجوکیشن کونسل نے اپریل سے جون تک ہونے والے مختلف داخلہ امتحانات کا شیڈول اپنی ویب سائٹ پر  دستیاب کرایا  ہے۔انجینئرنگ، زرعی اور فارمیسی کامن انٹرنس ٹیسٹ  (ٹی جی ای اے
پی سیٹ )29 اپریل سے تیس اپریل تک ہوگا۔جبکہ  2سے 5مئی تک ای اے پی سیٹ (انجینئرنگ) امتحانات منعقد کیے جائیں گے۔ 
 
۔12 مئی کو ای سیٹ یکم جون  کو ایڈ سیٹ 6 جون کو لا سیٹ۔پی جی ایل سیٹ اور 8 اور 9 جون کو آئی سیٹ امتحانات ہوں گے۔ 16 سے 19 جون تک پی جی ای سیٹ کے امتحانات ہوں گے۔جس سے ، ایم ای ، ایم ٹیک ، ایم فارم ، ایم پی ایل جی ،اور ایم آرکیالوجی کے علاوہ ، فارما ڈی ، (پی بی ) کورسوں کے لیے مذکورہ ٹیسٹ ہوں گے ۔جب کہ پالا مورو یونیورسٹی ، ٹی جی  پی ای سیٹ کا انعقاد کرے گی جو جون کی 11 سے 14 تاریخ تک منعقد ہوں گے ،۔۔شیڈول، درخواست دینے کی اہلیت، رجسٹریشن فیس وغیرہ پر مشتمل ایک تفصیلی نوٹیفکیشن کا اعلان متعلقہ سیٹ کنوینر آئندہ دنوں جاری کیے جائیں گے ۔۔