کراچی:پاکستان کرکٹ میں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے کے کھلاڑی ریٹائرمنٹ کے بعد واپسی کر رہا ہو ۔ اس میں پاکستان کے کئی مشہور و معروف کریکٹرز شامل ہے جن شاہد آفریدی، محمد عامر اور عماد وسیم پاکستان کے اسٹار کھلاڑی شامل ہے۔پاکستان کے تیز گیند باز احسان اللہ نے حیران کْن فیصلہ کرتے ہوئے اپنے ریٹائرمنٹ کے چند گھنٹے بعد ہی پی ایس ایل کے میدان پر دوبارہ واپسی کا اعلان کردیا ہے۔ یادرہے کہ کہ تیز گیند باز احسان اللہ ،پاکستان کے لیے White Ball Cricket کھیلتے ہیں۔
پاکستان کا اس 22 سالہ کریکٹر نے چند گھنٹے قبل ہی پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا تھا۔ جس سے شائقین کرکٹ کو ایک جھٹکا لگا۔ لیکن چند گھنٹوں کے بعد ہی احسان اللہ ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کردیا۔ احسان اللہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے جلد بازی میں ایسا فیصلہ کیا ہے۔دراصل بات یہ ہے کے احسان اللہ کو Pakistan Super League لیگ کے ڈرافٹ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ جس ناراض ہوکر ٹورنامنٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ پاکستانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسان اللہ نے کہا کے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ بہت غور وفکر کرنے کے بعد لے رہے ہیں۔احسان اللہ نے میڈیا کو یہ بھی بتایا گیا کہ انہوں نے یہ فیصلہ جذباتی حالت میں لے لیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے حوالے سے کہا گیا کہ احسان اللہ کاریٹائرمنٹ کا کوئی پلان نہیں تھا بلکے انہوں نے کل جذباتی حالت میں غلط فیصلہ کر لیا تھا جس بات کا انہیں افسوس بھی ہوا، پی ایس ایل ڈرافٹ میں احسان اللہ کو منتخب نہیں کیا گیا جس بات سے ان کے دوست اور اہل خانہ بھی ناراض ہوئے اور احسان اللہ نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا۔
احسان اللہ اب تکPakistan Super League کے 14 میچ کھیل چکے ہیں۔ پی ایس ایل کے ان میچوں کی 14 اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے 16.08 کی اوسط سے 23 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ احسان اللہ کا بہترین باؤلنگ ریکارڈ 5/12 ہیں۔ احسان اللہ نے 2021۔22 کے سیزن میں Pakistan Super League میں Debut کیا تھا۔