روسی فوج میں لڑتے ہوئے کچھ ہندوستانیوں کی موت ہوچکی ہے ۔یوکرین کے خلاف روس کی جنگ میں کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی ہلاکت کے ایک دن بعد،وزارت خارجہ نے منگل کو کہا کہ اس نے اس معاملے کو روسی حکومت کے ساتھ سختی سے اٹھایاگیاہے۔وزارت خارجہ کے مطابق روس کی فوج میں شامل ہونے والے دیگر افراد کو بھی وہاں سے جلد چھوڑدنے کے اپنے مطالبے کو ہندوستان نے دہرایا ہے۔۔
منگل کو ایک بیان میں، وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا، "ہمیں کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے ہندوستانی شہری کی افسوسناک موت کے بارے میں معلوم ہوا ہے جو بظاہر روسی فوج میں خدمات انجام دینے کے لیے بھرتی کیا گیا تھا۔ایک اور ہندوستانی شہری جس کا تعلق کیرالہ ہے وہ بھی اس طرح بھرتی کیا گیا تھا ،وہ زخمی ہو گیا اور ماسکو کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہے۔"
مہلوک شخص کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مسٹر جیسوال نے کہا کہ ماسکو میں ہندوستان کا سفارت خانہ دونوں خاندانوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور ان کی ہر ممکن مدد کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ روسی حکام کے ساتھ مل کر اُس کی لاش کو جلد ہندوستان لانے کے لئے کام کر رہی ہے اور وزارت خارجہ نے زخمی شخص کو جلد ڈسچارج کرکے اور اُس کی ہندوستان واپسی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
مسٹر جیسوال کا کہنا تھا کہ "اس معاملے کو ماسکو میں روسی حکام کے ساتھ اور نئی دہلی میں روسی سفارت خانے کے ساتھ سختی سے اٹھایا گیا ہے۔اور ہم نے بقیہ ہندوستانی شہریوں کی جلد بازیابی کے اپنے مطالبے کو بھی دہرایا ہے،" ۔
گذشتہ سال اکتوبر میں خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے کہا تھا کہ روسی فوج سے 85 ہندوستانیوں کو چھوڑاگیا ہے اور مزید 20 کو فوج سے چھڑوانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے جولائی میں روسی صدر ولادمیر پوتن کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران ہندوستانیوں کی جلد بازیابی کا مسئلہ اٹھایا تھا اور اکتوبر میں کازان میں 16ویں برکس سربراہی اجلاس کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملاقات کی تھی ، تب بھی پی ایم مودی نے اس معاملے کو روسی صدر کے ساتھ اٹھایا تھا۔
مبصرین کا ماننا ہے کہ روسی فوج کے لیے ہندوستانیوں کی بھرتی غیر قانونی انسانی اسمگلنگ کا معاملہ ہے۔۔اور ہندوستانیوں کو روس ۔یوکرین جنگ کا ایندھن بنایا جانا تشویشناک امر ہے ،۔اسی بیچ وزارت خارجہ کے روسی حکومت کے ساتھ تامیل کے دعوؤں پر بھی سوال اٹھائے جارہے ہیں