• News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • موں وکشمیر: وادی میں کل سے پھر خراب ہوگا موسم ، برفباری اور بارش کی پیش گوئی

موں وکشمیر: وادی میں کل سے پھر خراب ہوگا موسم ، برفباری اور بارش کی پیش گوئی

Reported By: | Edited By: Mirza Ghani Baig | Last Updated: Jan 15, 2025 IST

image
موسمیاتی مرکز سری نگر کے مطابق 16 اور 18 کے بعد 20 جنوری کو ریاست کے کچھ حصوں میں بارش اور برف باری ہو سکتی ہے۔ سیاحوں اور مسافروں   کے لئے انتظامیہ نے ٹریفک کی ایڈوائزری کے تحت سفر کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔جموں و کشمیر کے موسم میں ایک بار پھر تبدیلی کے امکانات ہیں۔ 
 
ریاست میں سردی کی لہر بدستور برقرار ہے۔ صاف موسم کی وجہ سے دن کے درجہ حرارت میں بہتری آئی ہے تاہم رات کو کپکپاہٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ دنیا کے مشہور سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں شدید سردی پڑ رہی ہے۔کشمیر میں صاف موسم کے درمیان منگل کو دارالحکومت سری نگر میں دن کا پارہ 7.7 ڈگری سیلسیس، پہلگام میں 6.0 اور گلمرگ میں 4.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جموں ڈویژن کے بیشتر حصوں میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 2 سے 3 ڈگری زیادہ ہے۔
 
ہلکے بادلوں کے درمیان جموں میں موسم تقریباً صاف رہا۔ یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 2.4 ڈگری بڑھ کر 19.9 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 6.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ بانہال میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 13.8 ڈگری، بٹوٹ میں 14.0 ڈگری، کٹرا میں 18.7 ڈگری اور بھدرواہ میں 13.0 ڈگری رہا۔ لیہہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 1.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
 
کم سے کم درجہ حرارت کہاں ہے (ڈگری سیلسیس میں)
 
لیہہ 11.6-
پہلگام  7.8-
گلمرگ  6.2-
قاضی گنڈ  5.6-
کپواڑہ  4.7-
سری نگر  4.2-
کوکرناگ  3.4-
بھدرواہ 0.1-
بانہال 2.0
بٹوٹ 2.5
کٹرا 6.6