• News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز رابن اتھپا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز رابن اتھپا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا

Reported By: | Edited By: Sahjad mia | Last Updated: Dec 21, 2024 IST

image
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز رابن اتھپا کے تعلق سے بڑی خبر سامنے آئی ہے ۔ اس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔اتھپا پر پراویڈنٹ فنڈ (پی ایف) گھوٹالے کا الزام ہے۔انکے خلاف کل 23 لاکھ روپے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پی ایف کمشنر سداکشری گوپال ریڈی کے جاری کردہ وارنٹ کی بنیاد پر پولیس کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
 
ذرائع کے مطابق اتھپا پرسنچری لائف اسٹائل برانڈ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے ملازمین نےپی ایف کے  23 لاکھ روپے  نہ دینے  کا الزام لگایا ہے۔ملازمین کا کہنا ہے کہ ہر ماہ ہمارے پی ایف کی رقم کاٹی جا رہی تھی لیکن ان کے پی ایف اکاؤنٹ میں جمع نہیں کراۓ جا رہےتھے۔4دسمبر کو پی ایف کمشنر سداکشری گوپال ریڈی نے پولیس کو ایک خط لکھ کر اس کی جانکاری دی ۔
 
قابل ذکر ہے کہ اتھپا نے  بین الاقوامی کیریئر میں 46 ون ڈے اور 13 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں۔ اتھپا نے ون ڈے کی 42 اننگز میں 25.94 کی اوسط سے 934 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے 6 نصف سنچریاں بنائیں جس میں سب سے زیادہ اسکور 86 رنز تھا۔ اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی 12 اننگز میں انہوں نے 24.90 کی اوسط اور 118.00 کے اسٹرائیک ریٹ سے 249 رنز بنائے۔ اس عرصے کے دوران، انہوں نے 1 نصف سنچری بنائی، جو ان کا سب سے زیادہ سکور (50 رنز) تھا۔ اتھپا نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ سال 2015 میں کھیلا تھا۔