• News
  • »
  • سیاست
  • »
  • انڈیا بلاک راجیہ سبھا کے چیئرمین دھنکھر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرے گا

انڈیا بلاک راجیہ سبھا کے چیئرمین دھنکھر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرے گا

Reported By: Munsif Bureau | Edited By: Munsif Bureau | Last Updated: Dec 09, 2024 IST

image
 انڈیا بلاک راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھر کو ہٹانے کے لیے تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ چیئرمین جگدیپ دھنکھر کے خلاف سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) بھی تحریک عدم اعتماد کے حق میں  بتاۓ جا رہے ہیں۔ اپوزیشن سے وابستہ بعض جماعتوں نے چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر بات چیت شروع کردی ہے۔
چیئرمین کے خلاف تحریک کیوں لائی جا رہی ہے؟
گزشتہ کئی دنوں سے اپوزیشن گوتم اڈانی کی رشوت  معاملے پر مرکزی حکومت کو گھیر رہی ہے اور بحث کا مطالبہ کر رہی ہے، جب کہ چیئرمین اس پر تیار نہیں ہیں۔
پیر کو جب حکمراں پارٹی نے جارج سوروس اور سونیا گاندھی کا مسئلہ اٹھایا تو ایوان میں بحث شروع ہوگئی۔ الزام ہے کہ چیئرمین نے اسے نہیں روکا۔
کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ ڈگ وجے سنگھ اور راجیو شکلا سمیت کئی ممبران پارلیمنٹ نے چیئرمین پر تعصب کا الزام لگایا۔
اپوزیشن ارکان کا کہنا ہے کہ چیئرمین نے جارج اور سونیا سے متعلق معاملے پر بحث کرنے کی اجازت کس قاعدے کے تحت دی ہے۔
ممبران پارلیمنٹ کا الزام ہے کہ چیئرمین بی جے پی کے تمام ممبران پارلیمنٹ کے نام لے رہے ہیں اور انہیں بحث میں حصہ لینے کے لئے کہہ رہے ہیں۔
اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کا الزام ہے کہ چیئرمین اہم معاملات پر بات کرتے ہوئے اپوزیشن کو روکتے ہیں جبکہ حکمران جماعت کے ارکان اسمبلی کو کافی وقت دیتے ہیں۔
بتا دیں کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اپوزیشن نے چیئرمین دھنکھر پر تعصب کا الزام لگایا ہو اور ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی بات کی ہو۔
اس سے قبل مانسون اجلاس کے دوران بھی اپوزیشن چیئرمین کے رویے سے ناراض تھی اور تحریک التواء لانے کی تیاری کر رہی تھی تاہم اس سے قبل ایوان کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔آپ کو بتاتے چلیں کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے 50 ایم پیز کے دستخط درکار ہیں جب کہ اس پر 70 ایم پیز کے دستخط ہیں۔