• News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • آندھرا پردیش کے کڑپہ میں جمعیۃ علما کی کانفرنس کا انعقاد !مولانا ارشد مدنی نے وقف بل مسترد ہونے کا ظاہر کیا یقین

آندھرا پردیش کے کڑپہ میں جمعیۃ علما کی کانفرنس کا انعقاد !مولانا ارشد مدنی نے وقف بل مسترد ہونے کا ظاہر کیا یقین

Reported By: | Edited By: | Last Updated: Dec 16, 2024 IST

image
آندھرا پردیش کے کڑپہ شہر میں جمعیت علماء ہند کی اہم کانفرنس منعقد ہوئی۔تحفظ آئین ہند وقومی یکجہتی کے موضوع پر منعقدہ اس کانفرنس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی،جمعیت علماء کے صدر مولانا ارشد مدنی، کے علاوہ علما کرام،دانشواران،سماجی کارکنان نے شرکت کی۔
 اس کانفرنس  کے دوران ملک میں مذہبی شدت پسندی ، لا قانونیت ، مسلم پرسنل لا میں مداخلت ، غیر آئینی و متنازعہ وقف ترمیمی بل پر بات کی گئی ۔ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وقف ترمیمی بل اور یونیفارم سول کوڈ کی شدید مخالفت کی جانی چاہیے۔ساتھ ہی جمعیت علماء کے صدر مولانا ارشدمدنی نے اپنے خطاب میں  کہا کہ ترمیمی بل  کے ذریعے حکومت وقف املاک پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔  ہم ایسے قانون کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔مولانا مدنی نے  اس یقین کا اظہار کیا کہ وقف ترمیمی بل مسترد ہوجائے گا۔