امریکا کے شہر نیویارک کے نائٹ کلب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ۔جسکے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ بدھ کی رات نیویارک کے کوئنز ایریا میں واقع امیجورا نائٹ کلب میں پیش آیا۔فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔
فائرنگ کے بعد ہنگامہ !
امیجورا ایونٹ ہال جمیکا لانگ آئی لینڈ ریل روڈ اسٹیشن سے چند بلاک کے فاصلے پر واقع ہے۔ جہاں رات 11 بج کر 45 منٹ پر گولیوں کی آوازیں سنائی دینے لگیں جس کے بعد وہاں کہرام مچ گیا۔ اس دوران کچھ لوگوں کو شدید چوٹیں بھی آئیں۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) صورتحال کو سنبھالنے کے لیے فوری طور پر موقع پر پہنچ گۓساتھ ہی SWAT ٹیمیوں تعینات کر یدا گیا۔ انہوں نے حفاظتی وجوہات کی بناء پر آس پاس کی سڑکیں بند کر دیں۔ تاہم حکام نے ابھی تک کسی مشتبہ شخص کی شناخت نہیں کی ہے۔
پولیس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے!
سٹین کی ایک رپورٹ کے مطابق، پولیس نے ایک سفید کار کی نشاندہی کی ہے جو فائرنگ کے واقعے میں ملوث تھی۔ پولیس اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے تاحال پولیس کو اس معاملے میں کوئی ٹھوس سراغ نہیں مل سکا ہے۔ کوئنز نائٹ کلب شوٹنگ کے متاثرین کو لانگ آئی لینڈ جیوش اسپتال اور کوہنز چلڈرن میڈیکل سینٹر سمیت متعدد اسپتالوں میں لے جایا گیا۔ NYPD نے تصدیق کی ہے کہ متاثرین میں سے کسی کی حالت نازک نہیں ہے اور سبھی کے زندہ بچ جانے کی امید ہے۔پولیس نے تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا ہے۔ پولیس اس بات کی بھی تفتیش کر رہی ہے کہ کیا اس واقعہ کا تعلق کسی گینگ ہے یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ ہے۔ موقع سے ملنے والے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر ان کے پاس اس واقعہ سے متعلق کوئی معلومات ہیں تو وہ آگے آئیں اور پولیس کی مدد کریں۔