• News
  • »
  • قومی
  • »
  • تہورراناکوجلدلایاجائےگا ہندوستان، این آئی اےنے کیاانکشاف

تہورراناکوجلدلایاجائےگا ہندوستان، این آئی اےنے کیاانکشاف

Reported By: | Edited By: Mirza Ghani Baig | Last Updated: Jan 01, 2025 IST

image
ہندوستان کوامریکی عدالت میں بڑی فتح مل گئی ہے۔ این آئی اے ذرائع کے  حوالے سےمیڈیا رپورٹس میں بتایاجارہاہےکہ ممبئی حملوں کے مبینہ  دہشت گرد تہور رانا کو جلد ہندوستان لایا جائے گا۔ 26/11 ممبئی حملے   کے مبینہ  ملزم تہور رانا جلد ہندوستان  منتقل کیاگیاجاسکتاہے۔ امریکہ نے حوالگی کا گرین سگنل دے دیاتہور رانا پر آئی ایس آئی اور لشکر طیبہ سے وابستہ ہونے کا بھی الزام ہے۔ رانا کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کا آپریٹو بتایا گیا ہے۔ 
 

امریکہ نے دی منظوری

امریکہ نے 26/11 کے دہشت گردانہ حملے میں ملوث رانا کی حوالگی کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ اگست 2024 میں، امریکی عدالت نے ہندوستان۔ امریکہ کے  درمیان  حوالگی معاہدے کے تحت رانا کو ہندوستان  بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ 
 
 امریکی عدالت کے فیصلے کے بعد رانا کو ہندوستان  کے حوالے کرنے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ  رانا پر ڈیوڈ ہیڈلی کی مدد کرنے کا سنگین الزام ہے۔ تہور رانا نے ممبئی میں حملے کے ماسٹر مائنڈ ڈیوڈ کولمین ہیڈلی کی مدد کی تھی۔  جانچ ایجنسیو ں کے مطابق ہندوستان  نے امریکی عدالت میں 26/11 کے حملوں میں  متعلق مضبوط ثبوت پیش کیے تھے، جس میں رانا کا ملوث ہونے کی بات ثابت ہورہی ہے۔  امریکی عدالت نے تسلیم کیا کہ   ہندوستان  میں رانا کے خلاف الزامات واضع ہیں۔
 

تہورراناکوامریکی عدالت سےمایوسی کاسامنا

امریکی عدالت نے رانا کی درخواست مسترد کردی۔ رانا نے حوالگی روکنے کے لیے ہیبیس کارپس کا مقدمہ دائر کیا تھا جسے امریکی عدالت نے مسترد کردیا۔یاد رہے کہ سال  2009 میں شکاگو سے تہوررانا  کو گرفتار کیا گیا تھا۔ایف بی آئی نے انہیں پاکستان کے حمایت یافتہ نیٹ ورک کا حصہ ہونے کے الزام میں حملے کے ایک سال بعد پکڑا تھا۔ تہور رانا پر آئی ایس آئی اور لشکر طیبہ سے وابستہ ہونے کا بھی الزام ہے۔ رانا کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کا آپریٹو بتایا گیا ہے۔ 
 
 یادرہے کہ 26 نومبر 2008 کو ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں  دہشت گرد انہ  حملے کیے گئے تھے۔ان  دہشت گردانہ حملوں میں 166 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔