• News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • جموں وکشمیر: ارکان اسمبلی کےلئےمنعقد کیاگیاجائیگا3روزہ تربیتی پروگرام

جموں وکشمیر: ارکان اسمبلی کےلئےمنعقد کیاگیاجائیگا3روزہ تربیتی پروگرام

Reported By: | Edited By: Mirza Ghani Baig | Last Updated: Jan 01, 2025 IST

image
 مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر میں ارکان اسمبلی کو اپنے مسائل کو مؤثر انداز میں پیش کرنے کی تربیت دی جائے گی۔تین روزہ ٹریننگ 9 جنوری سے جموں میں اسمبلی کے سینٹرل ہال میں شروع ہوگی۔ اس حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔  اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے اس تین روزہ تربیتی پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اسمبلی کےا سپیکر عبدالرحیم راتھر نے  اسمبلی سیکریٹریٹ میں منعقدہ اجلاس کے دوران اس ٹریننگ کو کامیاب بنانے کی تیاریوں کے بارے میں معلومات لیں۔
 
جمہوریت کے وقار کو برقرار رکھنے کے لیے یہ تین روزہ ٹریننگ لوک سبھا سکریٹریٹ، نئی دہلی کے پارلیمانی ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔اسپیکر نے کہا ہے کہ یہ ٹریننگ ایم ایل ایز کو عوامی مفاد کے معاملات کو ایوان کے سامنے مؤثر طریقے سے پیش کرنے کے قابل بنائے گی۔ انہوں نے تین روزہ تربیتی پروگرام کے بہتر انعقاد کے لیے  بہترین اقدامات کرنے کی ہدایت دی 
 
اس میٹنگ میں اطلاعات، باغبانی، ریاستی موٹر گیراج کے محکموں کے ساتھ اسمبلی سکریٹریٹ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔سیکورٹی کے نظام کو مضبوط رکھنے کی بھی ہدایات دی گئیں۔
میٹنگ کے دوران عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے ا سپیکرنے کہا کہ نومنتخب ایم ایل اے کے لئے اس ٹریننگ کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن انتظامات کئے جائیں۔ جموں و کشمیر اسمبلی کے داخلی دروازے سے لے کر سنٹرل ہال تک ڈیکوریشن  بھی کیاجارہاہے۔
 
اس کے ساتھ ساتھ محکمہ اطلاعات کے حکام اس بات کو یقینی بنائیں کہ پروگرام کی مکمل کوریج کی جائے۔ انہوں نے ریاستی موٹر گیراج کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ معززین اور اعلیٰ عہدیداروں کی گاڑیوں کی پارکنگ کے بہتر انتظامات کریں۔ پروگرام کے دوران سول سیکریٹریٹ اور گردونواح میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایات دی گئیں۔اس اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران محکموں کے سینئر عہدیداروں نے اسپیکر کو ایم ایل اے کی تربیت کو کامیاب بنانے کے لیے جموں سیکریٹریٹ میں کی جارہی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔