• News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • بی پی ایس سی کے 70ویں امتحان میں ہنگامہ، ڈی ایم نے پیپر لیک ہونے پر احتجاج کر رہے طالب علم کو مارا تھپڑ

بی پی ایس سی کے 70ویں امتحان میں ہنگامہ، ڈی ایم نے پیپر لیک ہونے پر احتجاج کر رہے طالب علم کو مارا تھپڑ

Reported By: | Edited By: | Last Updated: Dec 13, 2024 IST

image
بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کے 70ویں پی ٹی امتحان میں آج ایک بڑا ہنگامہ ہوا ہے۔ پٹنہ کے باپو ایگزامینیشن بھون میں امتحان کے دوران امیدواروں نے سوالیہ پرچہ لیک ہونے کا الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ کیا۔
طلبہ کا کہنا ہے کہ سوالیہ پرچہ دوپہر ایک بجے کے بعد وائرل ہوا، جس کے بعد امتحان میں بے ضابطگیوں کے الزامات لگائے جانے لگے۔
ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ اور بی پی ایس سی کے اہلکار فوراً امتحانی مرکز پہنچ گئے۔ طلبہ کا الزام ہے کہ امتحان شروع ہونے کے فوراً بعد سوالیہ پرچے اور او ایم آر شیٹس سڑک پر پھینکے ہوئے پائے گئے۔ کئی طلباء نے تو یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہیں سوالیہ پرچہ ہی نہیں ملا جس کی وجہ سے وہ امتحان میں شامل نہیں ہو سکے۔ 
اسکے علاوہ کئی طلباء سڑکوں پر نکل آئے اور بی پی ایس سی کے خلاف نعرے لگاۓ۔ 
سیکورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے بی پی ایس سی دفتر کے باہر پولیس فورس تعینات کر دی گئی۔ پولیس مشتعل طلباء کو منانے کی مسلسل کوششیں کی۔ اس دوران ڈی ایم نے احتجاج کرنے والے ایک طالب علم کو تھپڑ بھی مارا۔ جس کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس واقعہ کے بعد سینئر افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور طلبہ سے معاملے کی مکمل معلومات لیں۔ اب امتحانی عمل کو لے کر بی پی ایس سی کے لیے چیلنج مزید بڑھ گیا ہے، اور اس معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔