• News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • جھارکھنڈ بورڈ امتحان کی ڈیٹ شیٹ جاری

جھارکھنڈ بورڈ امتحان کی ڈیٹ شیٹ جاری

Reported By: | Edited By: | Last Updated: Dec 18, 2024 IST

image
جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل (JAC) نے  بورڈ امتحان 2025 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے ۔  بورڈ کے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات فروری میں شروع ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 11 فروری 2025 سےشروع ہوکر  3 مارچ 2025 تک جاری رہے گا۔
 جھارکھنڈ بورڈ امتحان 2025 میں حصہ لینے والے طلباء بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ jac.nic.in سے  ٹائم ٹیبل  ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ 
 کلاس 10ویں بورڈ کا امتحان منگل، 11 فروری کو IIT اور دیگر  مضامین کے ساتھ شروع ہوگا اور 3 مارچ 2025 کو ریاضی کے مضمون کے امتحان کے ساتھ ختم ہوگا۔ جبکہ کلاس 12ویں بورڈ کا امتحان 11 فروری کو ووکیشنل مضامین کے ساتھ شروع ہوگا اور 3 مارچ 2025 کو سائیکالوجی، کمپیوٹر سائنس کے مضامین کے پیپرز کے ساتھ ختم ہوگا۔ 
جھارکھنڈ بورڈ کے امتحانات دو شفٹوں میں منعقد ہوں گے۔  کلاس 10ویں کا امتحان صبح 9.45 بجے سے شروع ہوگا اور دوپہر 1 بجے تک جاری رہے گا۔ جبکہ کلاس 12ویں کا امتحان 2025 دوپہر 2 بجے سے شروع ہوگا اور 5.15 بجے تک جاری رہے گا۔
جھارکھنڈ بورڈ کے 10ویں، 12ویں کے امتحان کے لیے ایڈمٹ کارڈ جنوری 2025 میں جاری کیاجاۓ گا۔ کلاس 10 ویں کا ایڈمٹ کارڈ 25 جنوری کو جاری کیا جائے گا جبکہ کلاس 12 ویں کاایڈمٹ کارڈ 28 جنوری 2025 کو جاری کیا جائے گا۔