• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • جے پور میں دو ٹرک کے تصادم سے بھیانک آگ، کئی افراد ہلاک

جے پور میں دو ٹرک کے تصادم سے بھیانک آگ، کئی افراد ہلاک

Reported By: | Edited By: Sahjad mia | Last Updated: Dec 20, 2024 IST

image
جے پور:راجستھان کے جے پور-اجمیر ہائی وے پر  ایک گیس سے بھرے ٹینکر میں دھماکے سے آگ لگ گئی۔اس حادثے میں چھہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ آگ کی زد میں آنے والے تقریباً 40 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
 
آپ کو بتا دیں کہ راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے  بھانکروٹا علاقے میں جمعہ کی صبح قریب 5:30 بجے اجمیر روڈ کے قریب ایک سی این جی ٹرک کی دوسرے ٹرک سے ٹکر ہوگئی جس کے بعد ایک زور دار دھماکہ ہوا اور آگ چاروں طرف پھیل گئی۔ 
اس حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہو گۓ جبکہ آگ میں جھلسنے والے تقریباً 40 افراد کو سوائی مان سنگھ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اسکے علاوہ تقریباً 40 گاڑیاں بھی جل کر راکھ ہو گئیں۔ ان گاڑیوں میں مسافر بھی تھے جنہوں نے کسی طرح اپنی جان بچائی۔ 
 
اس حادثے کی اطلاع جیسے ہی پولس تک پہنچی، فائر ڈپارٹمنٹ اور پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر راحت اور بچاؤ کا کام کرنے کے لیے پہنچ گئیں۔ آگ اتنی بھیانک تھی کہ فائربریگیڈ کی متعدد گاڑیاں کئی گھنٹوں تک اسے بجھانے میں مصروف رہیں۔ اس دوران جو لوگ اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ سکتے تھے وہ خوش قسمت رہے۔ تاہم 6 افراد جاں بحق ہو گۓ۔ 
 
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریاستی وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما زخمیوں سے ملنے اسپتال پہنچے۔ اور متاثرین کی مدد کے لیے حکام کو ہدایات دی۔ اس کے علاوہ راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر گووند سنگھ بھی حادثے میں زخمی افراد کی خیریت دریافت کرنے کے لیے اسپتال پہنچے اور زخمیوں کے لواحقین سے بات کی اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔