• News
  • »
  • سیاست
  • »
  • دہلی انتخابات کے لئے عآپ کی دوسری فہرست جاری، منیش سسودیا کی سیٹ تبدیل، اودھ اوجھا کو ملا موقع

دہلی انتخابات کے لئے عآپ کی دوسری فہرست جاری، منیش سسودیا کی سیٹ تبدیل، اودھ اوجھا کو ملا موقع

Reported By: Munsif Bureau | Edited By: Munsif Bureau | Last Updated: Dec 09, 2024 IST

image
عام آدمی پارٹی نے آج 9 دسمبر کو اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کر دی ہے۔ جس میں 20 اور امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
اس اسمبلی انتخابات میں عآپ نے دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی سییٹ کو تبدیل کر دیا ہے۔ اس بار انہیں پتپڑ گنج کے بجائے جنگپورہ سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ وہیں حال ہی میں عآپ میں شامل ہونے والے مشہور یوپی ایس سی ٹیچراودھ اوجھا کو پتپڑگنج سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ 
خیال رہے کہ عآپ نے نومبر میں پہلی فہرست جاری کی تھی،جس میں 11 امیدواروں کو موقع دیا گیا تھا۔ ان میں سے چھ ایسے لیڈر ہیں جنہوں نے حال ہی میں کانگریس یا بی جے پی چھوڑ کر کیجریوال کی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے، جبکہ تین سبکدوش ہونے والے ایم ایل اے کو ٹکٹ دیا گیا ہے،ساتھ ہی تین ایسے امیدوار ہیں جو گزشتہ الیکشن ہار گئے تھے۔ پھر بھی،عآپ نے ان پر اعتماد ظاہر کیا اور انہیں ٹکٹ دیا۔
 
*امیدواروں کی فہرست*
1. نریلا سے دنیش بھردواج
2. تیمار پورسے سریندر پال سنگھ بٹو
3. آدرش نگرسے مکیش گوئل
4. منڈکا سے جسبیر کرالا
5. منگل پوری سے راکیش جاٹاو دھرمرکشک
6. روہنی سے پردیپ متل
7. چاندنی چوک سے پنردیپ سنگھ ساہنی 
8. پٹیل نگرسے پرویش رتن
9. مادی پورسے راکھی بڈلان
10۔ جنک پوری سے پروین کمار
11. بجواسن سے سریندر بھاردواج
12. پالم سے جوگندر سولنکی
13. جنگپورہ سے منیش سیسودیا
14. دیولی سے پریم کمار چوہان
15. ترلوک پوری سے انجنا پراچہ
16. پتپرگنج سے اودھ اوجھا
17.کرشنا ناگر سے وکاس بگا
18.گاندھی نگر سے نوین چودھری (دیپو)
19۔ شاہدرہ سے پدم شری جیتندر سنگھ شانتی
20۔ مصطفی آباد سے عادل احمد خان