• News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • دہلی حکومت نے امبیڈکر سمان اسکالرشپ اسکیم شروع کی

دہلی حکومت نے امبیڈکر سمان اسکالرشپ اسکیم شروع کی

Reported By: | Edited By: Moud Muddassir | Last Updated: Dec 21, 2024 IST

image
  
نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دلت برادری کے بچوں کے لیے تاریخی اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا 'ڈاکٹر 'امبیڈکر سما اسکالرشپ اسکیم' شروع کی گئی ہے، جس کے تحت دہلی میں رہنے والے کسی بھی دلت بچے کے اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کا پورا خرچ دہلی حکومت برداشت کرے گی۔
 
عام آدمی پارٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کیجریوال نے افسوس اور غصے کے ساتھ اس واقعہ کو یاد کیا جب وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں ڈاکٹر بھیم
راؤ امبیڈکر کی توہین کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے الفاظ اور لہجہ دونوں ہی تضحیک آمیز تھے۔ آج امبیڈکر کا نام لینا فیشن بن گیا ہے، لیکن ہمارے لیے یہ صرف ایک نام نہیں ہے، بلکہ ایک عظیم مفکر کی علامت ہے۔  کیجریوال نے یہ بھی واضح کیا کہ ڈاکٹر امبیڈکر نے تعلیم کو اپنی زندگی میں سب سے اہم سمجھا اور اسے سماج کی ترقی کے لیے ضروری قرار دیا۔
 
کیجریوال نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پیسے کی کمی کی وجہ سے کوئی دلت بچہ اعلیٰ تعلیم سے محروم نہ رہے، اس لیے میں آج 'ڈاکٹر امبیڈکر سمان اسکالرشپ' کا اعلان کرتا ہوں۔  انہوں نے کہا کہ اگر دلت بچے دنیا کی کسی بھی اعلیٰ یونیورسٹی میں داخلہ لیتے ہیں تو ان کی تعلیم کا سارا خرچ دہلی حکومت برداشت کرے گی۔