• News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • روس کا بڑا اعلان !کینسر سے بچاؤ کی ویکسین کر لی ہے تیار

روس کا بڑا اعلان !کینسر سے بچاؤ کی ویکسین کر لی ہے تیار

Reported By: | Edited By: | Last Updated: Dec 18, 2024 IST

image
آج پوری دنیا کینسر جیسی موذی بیماری سے پریشان ہے۔ ایسے میں روس نے ایک ایسا دعویٰ کیا ہے جو پوری دنیا کے لیے راحت کی خبر ہے۔ روس نے کہا کہ اس نے کینسر کی ویکسین تیار کر لی ہے جو تمام شہریوں کو مفت دستیاب ہو گی۔ بتا دیں کہ پیر 16 دسمبر کو، روسی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اس نے کینسر کے خلاف ایک ویکسین تیار کی ہے جو 2025 کے آغاز سے روس میں کینسر کے مریضوں کو مفت میں دی جائے گی۔
روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی TASS کے مطابق روسی وزارت صحت کے ریڈیولوجی میڈیکل ریسرچ سینٹر کے جنرل ڈائریکٹر آندرے کیپرین نے ایک روسی ریڈیو چینل پر اس ویکسین کے بارے میں معلومات دیں۔
تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ویکسین کس قسم کے کینسر کو ختم کرے گی، اس کے کیا اثرات ہوں گے۔ اس کے استعمال کا طریقہ کار کیا ہوگا۔روس اسے کس قسم کے عام لوگوں کے لیے نافذ کرے گا۔
بتاتے چلیں کہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح روس میں بھی کینسر کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صرف 2022 میں کینسر کے 6.35 لاکھ سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔اس وقت بڑی آنت کے کینسر، پھیپھڑوں کے کینسر اور چھاتی کے کینسر کے زیادہ کیسز روس میں دیکھے گئے ہیں۔روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کچھ عرصہ قبل بتایا تھا کہ سائنسدان کینسر کی ویکسین پر کام کر رہے ہیں اور یہ آخری مراحل میں ہے۔