ٹیم انڈیا کے تجربہ کار کھلاڑی روی چندرن اشون نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ اب انٹرنیشنل کرکٹ میں نظر نہیں آئیں گے۔ 38 سالہ روی چندرن ایشون نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد اشون کپتان روہت شرما کے ساتھ پریس کانفرنس میں آئے اور ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
اشون نے کہا، "بین الاقوامی سطح پر ایک ہندوستانی کرکٹر کے طور پر یہ میرا آخری دن ہے۔ میں بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ "میں نے اپنے کیریئر کے دوران اس کھیل سے بہت لطف اٹھایا ہے، اس سے میری بہت سی شاندار یادیں وابستہ ہیں، مجھے روہت شرما اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ گزارے گئے ہر لمحات یاد ہیں۔میں بی سی سی آئی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔اس کے علاوہ بھی بہت سے نام ہیں،ان میں سب سے اہم روہت، ویراٹ کوہلی، اجنکیا اور پجارا ہیں، جنہوں نے میری گیندوں پر بہت اچھے کیچ لیے۔میرے لیے یہ ایک بہت جذباتی لمحہ ہے۔
بتاتے چلیں کہ اشون کا کیریئر کافی شاندار رہا ہے۔ انہوں نے ٹیسٹ میچ میں 537 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 3503 رنز بھی بنائے ہیں۔ اشون نے ٹیسٹ میں 6 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں بھی بنائی ہیں۔ ان کا بہترین ٹیسٹ سکور 124 رنز رہا ہے۔ اشون نے گیند بازی کے ساتھ ساتھ بلے بازی میں بھی کمال دکھایا ہے۔