اترپردیش کے سنبھل میں آج جمعہ کے پیش نظر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ مسجد کے اطراف کے علاقے میں پولیس فورس تعینات ہیں اور لوگوں سے امن کی اپیل کی جا رہی ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ سنبھل میں 24 نومبر کو ہوئے تشدد کے بعد سے ہر جمعہ کو شاہی مسجد علاقے میں سخت حفاظتی انتظامات کیے جارہے ہیں۔ گزشتہ تین جمعوں کی طرح اس بار بھی جمعہ کی نماز تین درجاتی حفاظتی حصار میں ادا کی جائے گی۔ امن کو برقرار رکھنے کے لیے مسجد کے علاقے میں مناسب پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ مسجد کی طرف جانے والے راستوں پر کئی مقامات پر بیریکیڈنگ کی گئی ہے۔ لوگوں کو میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے سیکیورٹی چیکنگ کے بعد ہی نماز پڑھنے کے لیے مسجد جانے کی اجازت ہوگی۔
نماز کے دوران مسجد کے چاروں اطراف کمیٹی کے رضاکار بھی موجود ہوں گے۔ ساتھ ہی ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی ہر سرگرمی پر نظر رکھی جائے گی۔