• News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • سی بی ایس ای نے 10ویں اور 12ویں بورڈ امتحانات کی، ڈیٹ شیٹ کی جاری

سی بی ایس ای نے 10ویں اور 12ویں بورڈ امتحانات کی، ڈیٹ شیٹ کی جاری

Reported By: Munsif Bureau | Edited By: Munsif Bureau | Last Updated: Nov 21, 2024 IST

image
سی بی ایس ای کی جانب سے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ بورڈ کے امتحانات 15 فروری سے شروع ہوں گے۔ دسویں جماعت کا امتحان مارچ کے مہینے میں ختم ہو جائے گا۔ سی بی ایس ای کی ڈیٹ شیٹ 2025 سرکاری ویب سائٹ cbse.gov.in پر دیکھی جا سکتی ہے۔
طلبہ  کو بورڈ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کا کافی عرصے سے انتظارتھا۔ جو اب ختم ہو چکا ہے۔ ہر سال لاکھوں طلباء سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات میں شرکت کرتے ہیں۔ ڈیٹ شیٹ کے مطابق دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 15 فروری سے شروع ہوں گے۔ دسویں جماعت کے امتحانات 18 مارچ کو ختم ہوں گے جبکہ 12ویں جماعت کے امتحانات 4 اپریل تک ہوں گے۔
10ویں جماعت کی بات کریں تو امتحان کا آغاز انگلش پیپر سے ہوگا۔ جبکہ 18 مارچ یعنی آخری دن طلباء کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا امتحان دینا ہوگا۔ 12ویں جماعت کی بات کریں تو امتحانات کا آغاز فزیکل ایجوکیشن پیپر سے ہوگا اور آخری 4 اپریل کو سائیکالوجی کا پرچہ ہوگا۔
بورڈ کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے طلباء کو ہر مضمون میں کم از کم 33 فیصد نمبر حاصل کرنے ہوں گے۔ دسویں جماعت کا امتحان صبح 10:30 بجے سے 1:30 بجے تک منعقد ہوگا سوائے کچھ پیپرز کے۔ اسی طرح 12ویں کا امتحان بھی صبح 10:30 سے ​​1:30 بجے تک سوائے کچھ پیپرز کے عمل میں آۓ گا۔
ساتھ ہی بتا دیں کہ صرف وہ طلباء جن کی حاضری 75 فیصد یا اس سے زیادہ ہے انہیں سی بی ایس ای کے10ویں امتحان میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ اس کے ساتھ، بورڈ نے پہلے کہا تھا کہ صرف میڈیکل ایمرجنسی، قومی یا بین الاقوامی کھیلوں کے امتحانات میں حصہ لینے والوں کو حاضری میں 25 فیصد کی چھوٹ دی جائے گی۔ اس کے لیے طلبہ کو ضروری دستاویزات جمع کرانے ہوں گے۔