• News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • صدر جمہوریہ مرمو نے ٹا ملناڈو میں ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج کی تقریب میں کی شرکت ۔ کہا بھارت کی دفاعی صلاحیتیں عالمی توجہ کا بن رہی ہیں مرکز

صدر جمہوریہ مرمو نے ٹا ملناڈو میں ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج کی تقریب میں کی شرکت ۔ کہا بھارت کی دفاعی صلاحیتیں عالمی توجہ کا بن رہی ہیں مرکز

Reported By: Munsif Bureau | Edited By: Munsif Bureau | Last Updated: Nov 28, 2024 IST

image
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ٹا ملناڈو کے یلنگٹن میں ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج   کی ایک تقریب میں  شرکت کی ۔ اس موقع پر صدر   مرمو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک بڑے دفاعی مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر تیار ہور ہا ہے ۔ 
اور ایک قابل اعتماد دفاعی شراکت دار اور دفاعی برآمد کنندہ بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ہماری دفاعی تنظیمیں جیسے کہ ایچ۔ اے ۔ایل HAL اور DRDO نئے معیارات قائم کر رہی ہیں۔ 
آج ہندوستان  سو  سے زیادہ ممالک کو دفاعی ساز و سامان برآمد کرتا ہے۔ گزشتہ ایک دہائی کے دوران ہندوستان کی دفاعی برآمدات میں 30 گنا اضافہ ہوا ہے۔ میک ان انڈیا پروگرام نے اس ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا  کہ بھارت کی دفاعی صلاحیتیں عالمی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں۔