بحر ہند کے جزائر سے ٹکرانے والے طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ فرانس کے شہر مایوٹ میں سمندری طوفان چیڈو کی وجہ سے افراتفری مچ گئی ہے۔ فرانسیسی حکومت کے ایک اعلیٰ اہلکار کے مطابق سمندری طوفان چیڈو کی وجہ سے اب تک ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مایوٹ، جو افریقہ کے ساحل سے دور جنوب مشرقی بحر ہند میں واقع ہے، فرانس اور یورپی یونین کا غریب ترین علاقہ ہے۔ اہلکار کے مطابق، یہ 90 سالوں میں مایوٹ سے ٹکرانے والا طاقتور طوفان ہے۔
سمندری طوفان چیڈو اب افریقہ کے مشرقی ساحل پر پہنچ گیا ہے۔ امدادی اداروں نے بڑے پیمانے پر جانی نقصان اور املاک کو شدید نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ فرانس کے وزیر داخلہ برونو ریٹیلو نے پیرس میں ایک ہنگامی اجلاس کے بعد کہا کہ خدشہ ہے کہ میوٹے میں ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہو گی۔
فرانسیسی وزیر اعظم فرانسوا بیریو نے کہا کہ میوٹے میں عوامی انفراسٹرکچر بشمول مرکزی ہسپتال اور ہوائی اڈے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچی آبادیوں میں رہنے والے بہت سے لوگوں کو بہت سنگین خطرات کا سامنا ہے۔
فرانسیسی موسمیاتی سروس کے مطابق چیڈو 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مایوٹمیں کئی مکانات کو نقصان پہنچایا ہے۔ مایوٹ کی آبادی 3 لاکھ سے زیادہ ہے جو افریقہ کے مشرقی ساحل سے تقریباً 800 کلومیٹر دور دو اہم جزائر پر پھیلا ہوا ہے۔ بعض مقامات پر پورا علاقہ تباہ ہوگیا ہے، درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور کشتیاں الٹ گئیں یا ڈوب گئی ہیں۔