ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلی ریونت ریڈی نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ ایک عظیم ماہر اقتصادیات عظیم رہنما، اصلاح پسند اور سب سے بڑھ کر ایک عظیم انسان دوست تھے۔سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی موت سے ملک نے ایک عظیم بیٹا کھو دیا ہے۔ساتھ ہی تلنگانہ حکومت نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال پر آج ریاست کے تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے ایک ہفتہ تک ریاست میں سوگ منانے کا سرکاری حکم جاری کیا ہے۔اسکے علاوہ وزیر اعلی ریونت ریڈی دہلی جا رہے ہیں ۔ وزیر اعلی دہلی میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی جسد خاکی کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔
آپ کو بتا دیں کہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال کے بعد تلنگانہ سکریٹریٹ، ٹینک بند اور جی ایچ ایم سی کی عمارت پر قومی پرچم سرنگوں ہے ۔ اور چیف سکریٹری شانتی کماری نے ایک ہفتہ تک ریاست میں سوگ منانے کا سرکاری حکم جاری کیا ہے۔ تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر جی پرساد کمار نے بھی سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ اسپیکر جی پر ساد کمار نے کہا کہ ایک عظیم ماہر اقتصادیات ڈاکٹر منموہن سنگھ نے سب سے پہلے وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کی کابینہ میں وزیر فیانس کے طور پر اصلاحات نافذ کیں ۔اور ملک کی ترقی کی بنیاد رکھی۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے 2004 سے 2014 تک ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر ہندوستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے غریبوں کے لیے بہت سی فلاحی اسکیمیں نافذ کیں۔ ان کی موت ملک کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔
وہیں بی آر ایس کے صدر اور سابق وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے سابق وزیراعظم اور ماہر اقتصادیات ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک کے لیے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا۔اور کہا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ہندوستانی معیشت کے لیے ایک نازک دور کے دوران پی وی نرسمہا راؤ کی قیادت میں اقتصادی اصلاحات کو نافذ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔اسکے علاوہ آندھرا پر دیش کے وزیراعلی چندرا بابو نا ئیڈو نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی موت ملک کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دانشور اور سیاستدان منموہن سنگھ نے 1991 میں وزیر فیانس کی حیثیت سے بہت سی اصلاحات متعارف کروائی تھیں ۔اور لاکھوں لوگوں کو غربت سے باہر نکالا تھا۔