راجیہ سبھا میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے تبصرے پر سیاسی تنازعہ مزید بڑھ گیا ہے۔19 دسمبر جمعرات کو پارلیمنٹ احاطے میں حزب اختلاف اور انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کے مظاہرے کے جواب میں بی جے پی ارکان پارلیمنٹ نے بھی اپنا مظاہرہ شروع کیا۔
اس دوران بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ چندر سارنگی نے راہل گاندھی پر سنگین الزامات لگائے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے انہیں دھکا دیا ہے۔ حالانکہ راہل گاندھی نے ان الزامات کو جھوٹا قرار دیا ہے۔
یہ پورا معاملہ اس وقت ہوا جب امبیڈکر کے مسئلہ پر اپوزیشن اور حکمراں پارٹی احتجاج کر رہے تھے۔
یہ پورا معاملہ اس وقت ہوا جب امبیڈکر کے مسئلہ پر اپوزیشن اور حکمراں پارٹی احتجاج کر رہے تھے۔
دوسری طرف کانگریس نے بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ پر صدر ملکارجن کھرگے اور ایم پی پرینکا گاندھی کے ساتھ ہاتھا پائی کا الزام لگایا ۔
مظاہرے کی ویڈیو میں بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ مکر دوار کے قریب پلے کارڈ اٹھائے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور انڈیا اتحاد کے ممبران پارلیمنٹ مکر دوار کے اوپر نعرے لگاتے نظر آ رہے ہیں۔