پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کو الودع کہہ دیا ہے۔ 32 سالہ فاسٹ باؤلر نے سوشل میڈیا کے ذریعے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، 'بہت غور و فکر کے بعد میں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔ میرے لیے یہ فیصلہ لینا آسان نہیں تھا۔میرے خیال سے نوجوانوں کے لیے پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا یہ صحیح وقت ہے۔
محمد عامر نے کہا کہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ میرا ساتھ دینے کے لیےمیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ساتھ اپنے خاندان اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
آپ کو بتا دیں کہ محمد عامر نے بین الاقوامی سطح پرپاکستان کے لیے کل 159 بین الاقوامی میچوں میں حصہ لیا۔ اس دوران وہ 188 اننگز میں 271 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔
محمد عامر کے نام ٹیسٹ کرکٹ کی 67 اننگز میں 30.48 کی اوسط سے 119،، ون ڈے کی 60 اننگز میں 29.63 کی اوسط سے 81 ، اور ٹی ٹوئنٹی کی 61 اننگز میں 21.94 کی اوسط سے 71 کامیابیاں درج ہے۔
واضح رہے کہ محمد عامر اس سے قبل بھی ریٹائر ہو چکے تھے لیکن انہوں نے اپنے ریٹائر منٹ کو واپس لے لیا تھااور پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی کھیلا۔