• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • چھتیس گڑھ میں ایک افسوس ناک سڑک حادثے میں 6 افراد جاں بحق، 7 زخمی

چھتیس گڑھ میں ایک افسوس ناک سڑک حادثے میں 6 افراد جاں بحق، 7 زخمی

Reported By: | Edited By: | Last Updated: Dec 16, 2024 IST

image
چھتیس گڑھ کے بلود ضلع سے ایک افسوس ناک  خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں ایک ایس یو وی گاڑی سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئےہیں۔ پولیس نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ یہ حادثہ داؤنڈی تھانہ علاقہ میں پیش آیا۔ زخمی ہونے والوں کا تعلق ضلع کے گندردیہی علاقے سے ہے۔ وہ ایک فیملی تقریب میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے۔ لیکن اس حادثے کے بعد خاندان کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔
ذرائع کے مطابق ایک پولیس افسر نے بتایا کہ "گاڑی ٹرک کے سرے سے ٹکرا گئی،تصادم اس قدر شدید تھا کہ  حادثے کے بعدلوگوں میں  کہرام مچ گیا۔ مقامی لوگوں نے امدادی کام شروع کر دیا۔ جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت دروپت پرجاپتی، سمترا بائی کمبھکر، منیشا کمبھکر، سگم بائی کمبھکر، املا بائی اور ایک 7 سالہ بچے جگنیش کمبھکر کے طور پر ہوئی ہے۔
حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ، زخمیوں میں 5 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ ان لوگوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔