• News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اندراما ہاؤس اسکیم ایپ کا اجرائ انجام دیا

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اندراما ہاؤس اسکیم ایپ کا اجرائ انجام دیا

Reported By: Munsif Bureau | Edited By: Munsif Bureau | Last Updated: Dec 05, 2024 IST

image
کانگریس حکومت تلنگانہ میں غریبوں کو اندراما مکانات فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں آج چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اندراما ہاؤس اسکیم ایپ کا اجرائ انجام دیا۔ نظام آباد، بھدردری کوتہ گوڈیم، محبوب نگر اور میدک اضلاع میں ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر درخواست دہندگان کی تفصیلات اس ایپ کے ذریعہ لی گئیں۔ چونکہ اس عمل میں کوئی دشواری پیش نہیں آئی اس لیے سرکاری طور پر شروع کرنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
 پبلک ایڈمنسٹریشن پروگرام میں پہلے ہی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ سکریٹریٹ میں منعقد ہ اس تقریب میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کے علاوہ ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا۔ ہاؤسنگ منسٹر پونگولیٹی سرینواس ریڈی، پونم پربھاکر، محمد علی شبیر کے علاوہ جی ایچ ایم سی میئر وجئے لکشمی کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔